پی ٹی آئی
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بی جے پی نے کارکردگی کی سیاست کا دورہ شروع کیا ہے، اس کے نائب صدر امیت شاہ نے آج پارٹی کے چیف منسٹرس سے کہا کہ وہ اپ نی ریاستوں کو مرکز کے موافق غریب اور بہتر حکمرانی ایجنڈہ کی تکمیل کے لئے ایک موثر اوزار بنائیں ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ پارٹی ملک کے تقریبا51فیصد علاقہ اور37فیصد آبادی پر حکومت کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریاستیں مودی حکومت کی فلاحی پالیسیوں کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کریں گی کیونکہ وہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی 80 فلاحی اسکیمات کے منجملہ 65کو روبہ عمل لانے کی ذمہ دار ہیں ۔ امیت شاہ نے پارٹی کے چیف منسٹرس ، ڈپٹی چیف منسٹرس اور ان ریاستوں کے صدور کے ایک روزہ اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں مرکز میں پارٹی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے یہ ایسی پہلی میٹنگ ہے اور امیت شاہ وو زیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چند روز قبل ریاستی یونٹوں کو کور کمیٹیوں کے اجلاس میں پارٹی کے موافق غریب اور بہتر حکمرانی ایجنڈہ جاری کئے جانے کے چند دن بعد منعقد کی گئی ہے ۔ پارٹی جسے دلتوں اور اقلیتوں سے متعلق مسائل پر تنقیدوں کا سامنا ہے ، یہ مانتی ہے کہ اگر غریبوں کے لئے فلاحی اسکیمات کو موثر طور پر نافذ کیاجائے تو وہ منفی سیاسی نتائج سے بچ سکتی ہے ۔ اس کے بجائے اسے غریب طبقات تک پہنچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں کارکردگی کی سیاست کا دور شروع کیا ہے ۔ بی جے پی کی ریاستی حکومتیں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر باربار منتخب ہوئی ہیں۔ مرکزی اور ریاستوں حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم غریب دوست فلاحی ریاست قائم کریں اور عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائیں۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر پھڈ نویس نے بعد ازاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی پالیسیوں کو موثر انداز میں نافذ کیاجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں نے اپنے کام اور منصوبوں کا پریزنٹیشن دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ زراعت ، خواتین کی با اختیاری اور روزگار کے شعبوں میں کیا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہین ۔ پھڈ نویس نے کہا کہ سوائے چیف منسٹر راجستھان وسندراراجے کے تمام چیف منسٹرس نے اس میٹنگ مین شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ کا ایجنڈہ سیاست نہیں بلکہ حکمرانی تھا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں