وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر قیادت کل جماعتی وفد کا دورہ کشمیر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-30

وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر قیادت کل جماعتی وفد کا دورہ کشمیر

نئی دہلی
پی ٹی آئی، آئی اے این ایس
وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی زیر قیادت ایک کل جماعتی وفد 4ستمبر کو سری نگر کے لئے روانہ ہوگی ۔ وادی کے تقریبا تمام علاقوں میں51دنوں بعد کرفیو برخاست کردیا گیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایاکہ صرف پلوامہ نوہٹہ اور سری نگر میں ایم آر گنج پولیس اسٹیشنوں کے تحت تمام علاقوں میں کرفیو ہنوز برقرار ہے کہ یہاں ہنوز شورش کے خطرات لاحق ہین ۔ ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ایک اعلیٰ سطح کے سیکوریتی اجلاس میں فیصلہ لئے جانے کے بعد کرفیو برخاست کردیا گیا ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ4ستمبر کو راج ناتھ سنگھ کی زیر قیادت وفد کئی مقامی قائدین کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کریگا۔ وزیر داخلہ،و ادی کشمیر کی شورش زدہ صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ 8جولائی کو سیکوریٹی فورسس کے ساتھ جھڑپ میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر مین شورش اور تشدد کا ماحول ہے جس کے دوران اڑ سٹھ عام شہریوں کے علاوہ تین پولیس ملازمین بھی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ کرفیو برخاست ہونے کے باوجود وادی میں علیحدگی پسندوں نے ہڑتال جاری رکھی ہے ۔ گزشتہ ہفتہ علیحدگی پسند قائدین نے علاقائی عوام سے یکم ستمبر تک ہڑتال جاری رکھنے کی درخواست کی تھی ۔ فی الحال تمام علیحدگی پسند قائدین سری نگر میں زیر حراست ہیں ۔ راج ناتھ سنگھ، جمون و کشمیر میں بلا تفریق مذہب وملت اور سیاسی وابستگی تمام قائدین سے ملاقات کر کے وادی میں امن و سکون بحال کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کی زیر قیادت وفد تمام اداروں اور تنظیموں کے علاوہ عام افراد کے ساتھ بھی بات چیت کرے گا۔ وزیر داخلہ نے کل صدر بی جے پی امیت شاہ ، وزیر فینانس ارون جیٹلی اور دفتر وزیر اعظم میں مملکتی وزیر جتیندر سنگھ کے ساتھ ایک اجلاس مین ایک گھنٹہ کے تبادلہ خیال اور کل جماعتی وفد کی ساخت پر بات چیت کے بعد4ستمبر کو دورہ ریاست جموں و کشمیر کا فیصلہ کیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وفد کس نوعیت کے اداروں،تنظیموں اور افراد کے ساتھ بات چیت کرے گا ۔ حکومت نے اس سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے منتخب نمائندوں کی فہرست فوراً جمع کرانے کی ہدایت دے دی ہے ۔ کل وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام میں کشمیر کی صورتحال کا تذکرہ کیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ افراد کے ساتھ بات چیت کے بعد وہ اس نتیجہ پرپہنچے کہ اتحاد محبت ہر شخص کی خواہش ہے ۔ ریاست کی چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔

Kashmir all-party delegation, led by Home Minister Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں