مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے پاکستان کی تجویز مسترد - ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-14

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لئے پاکستان کی تجویز مسترد - ہندوستان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے آج پاکستان کی اس تجویز کو عملاً مستردک رتے ہوئے کہ وہ ہندوستان کو جموں و کشمیر پر بات چیت کے لئے مدعو کرے گا، آج یہ واضح کردیا کہ وہ ہند، پاک تعلقات پر صرف تازہ اور متعلقہ مسائل پر ہی بات چیت کرے گا اور اس وقت اس میں سرحد پار سے پاکستان کی حمایت سے جاری دہشت گردی کا مسئلہ شامل رہے گا ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سروپ نے کہا کہ ہندوستان۔ ہند پاک تعلقات نے صرف تازہ اور متعلقہ مسائل پر بات چیت کا خیر مقدم کرے گا۔ اس مرتبہ ان میں سرحد پار دہشت گردی اور بہادر علی جیسے دہشت گردوں کی در اندازی کے لئے پاکستان کی تائید کو روکا جانا بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں بہاد ر علی جیسے دہشت گردوں کی در اندازی، سرحد پار سے تشدد پر اکسانا اور دہشت گردی، حافظ سعید اور سعید صلاح الدین جیسے دہشت گردوں کی پریڈ کرانا اور پاکستان میں ممبئی دہشت گرد حملہ اور پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات میں تیزی لانا شامل ہے ۔ ہندستان نے پاکستان سے ہونے والی سرحد پار سے دہشت گردی پر قابو پانے کی ضرورت پر بار بار زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے دہشت گردی مسئلہ کی یکسوئی ہماری بات چیت کے لئے مرکزی اہمیت کی حامل ہے ، کہا کہ ماضی کے برعکس ہم اس بات پر اتفاق نہیں کرسکتے کہ دہشت گردی کی سر پرستی اور حمایت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت اس ضمن میں کارروائیوں کو منسلک کئے بغیر جاری رہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کل ایک کل جماعتی اجلاس میں یہ کہہ جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر بھی ہمارا ہے پاکستان نے آج بات چیت کی دعوت دی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں