وزیراعظم مودی کو سوالوں کا جواب دینے کی عادت نہیں - کپل سبل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-14

وزیراعظم مودی کو سوالوں کا جواب دینے کی عادت نہیں - کپل سبل

نئی دہلی
یو این آئی
مانسون اجلاس کے دوران مختلف مسائل پر بحث کے وقت وزیر اعظم نریندر مودی کی غیر موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ ملک میں پی ایم مکت پارلیمنٹ وزیراعظم سے پاک پارلیمنٹ ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت میں اے آئی سی سی ترجمان اور رکن راجیہ سبھا کپل سبل نے کہا کہ پارلیمنٹ اجلاس ختم ہوچکا ہے ۔ ہم نے کئی اہم امور پر بحث کی لیکن وزیر اعظم غائب تھے۔ہم نے دونوں ایوانوں مین کشمیر کی صورتحال پر بحث کی لیکن وزیر اعظم موجود نہیں تھے۔ ارونا چل پردیس اور اتر کنڈ میں گورنر کے رول پر بحث کے وقت بھی ان کا کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔ ہمارے ملک میں پی ایم مکت پارلیمنٹ ہے ۔ وزیر اعظم، دستور کے احترام کی بات کرتے ہیں لیکن پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت نہیں کرتے۔ یہ افسوس کی بات ہے۔ سبل نے کہا کہ وزیر اعظم اس لئے غیر موجود تھے کہ انہیں سوالوں کے جواب دینے کی عادت نہیں ہے ۔ وزیر اعظم ، ہجوم میں تقریر کرسکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ مین نہیں۔ ہجوم میں کوئی سوال نہیں کرتا لیکن پارلیمنٹ میں اپوزیشن کرتی ہے۔ پی ایم مودی کو سوالوں کے جواب دینے کی عادت نہیں ہے ۔ سبل نے کہا کہ کانگریس،مودی کی غیر حاضری کا مسئلہ آئندہ اجلاس میں اٹھائے گی ۔ وزیرا عطم، پارلیمنٹ کیوں نہیں آتے ۔ اس لئے کہ وہ خوفزدہ ہیں ۔ سبل نے کہا کہ گجرات کی چیف منسٹری کے دوران بھی مودی، اسمبلی میں بحث کے دوران موجود نہیں رہتے تھے ۔ عوام2019کے الیکشن میں انہیں اس کا جواب دیں گے ۔ کانگریس قائد نے کہا کہ مودی، ملک بھر میں دلتوں پر حالیہ زیادتوں کے لئے ذمہ دار ہیں ۔ مودی جی، پی آر[تعلقات عامہ] کا کام زیادہ کرتے ہیں۔ ایک جانب وہ کہتے ہیں کہ کسی بھی ظلم و زیادتی کے لئے مجھے کیوں ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے دوسری جانب وہ خود کو ملک کا چوکیدار، پہرہ دار قرار دیتے ہیں۔ انہیں ان زیادیتوں کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں