انفراسٹرکچر کی توسیع کے بغیر ہندوستان کی ترقی نامکمل - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-24

انفراسٹرکچر کی توسیع کے بغیر ہندوستان کی ترقی نامکمل - وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت تیز رفتار اور معیاری انداز میں تاریخ ساز ترقی کے دور میں ملک کو لے جانے کی کوششیں کررہی ہیں ، کہا کہ بنیادی انفراسٹرکچر کی تیز رفتار توسیع اور معیار میں بہتری کے بغیر ہندوستان کی ترقی نامکمل ہے ۔ مودی نے اہم انفرانسٹرکچر شعبوں میں ترقی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس کی کل صدارت کی اور کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ ریلویز اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے ۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ22اگست کو انہوں نے اہم انفراسٹرکچر شعبوں میں ترقی کے ایک طویل جائزہ اجلاس میں صدارت کی ۔ وہ اس طرح کے اجلاس اکثر و بیتر منعقد کرتے رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ بنیادی انفراسٹرکچر میں جب تک تیز رفتار توسیع نہ ہو اس وقت تک ہندوستان کی مکمل نہیں ہوسکتی۔ ا نہوں نے کہا کہ جب دنیا کی معیشت انحطاط پذیر اور کمزور ہوگئی تب ہندوستان امید کی کرن بن گیا۔ یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ ماضی کے مقابل اب کاروبار کرنا زیادہ آسان ہوگیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ملک نے خشک سالی کے دو سال دیکھے لیکن زرعی پیداوار کم نہیں ہوئی ۔ کسانوں کو ایک وسیع بازار اور ان کی پیداوار برقرار رکھنے کے لئے مزید رقم دینے کا ہمارا عزم قائم رہے گا۔ کل کے اجلاس میں زیر بحث آئے کئی موضوعات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ شمسی توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے مسئلہ پر بھی غور وخوض کیا گیا ۔ شہری ہوابازی میں حفاظتی اقدامات کو بہتر بنانے اور ایر پورٹس پر گاہکوں کے لئے اطمینان بخش خدمات زیر غور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہندوستان کے آٹھ ایر پورٹس کو دنیا کے بڑے ایر پورٹس میں شامل کیا گیا ہے ۔ جہاں تک ریلویز کا تعلق ہے یومیہ مسافرین کی نقل و حرکت کو نشانہ کو اس نے پورا کرلیا اور چالیس غیر نگر انکار کراسنگس کو رواں مالیاتی سال کے پہلے سہ ماہی میں بہتر بنالیاگیا۔

India's progress incomplete without infrastructure expansion: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں