انسدادِ دہشت گردی قانون کو مضبوط بنانے اقدامات - راج ناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-08-13

انسدادِ دہشت گردی قانون کو مضبوط بنانے اقدامات - راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دہشت گردوں کی جانب سے اپنے پروپیگنڈہ کے لئے سوشل میڈیا کے وسیع استعمال اور اس کی وجہ سے نئے خطرات ابھرنے کے پیش نظر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ این ڈی اے حکومت انسداد دہشت گردی قانون کو مضبوط بنانے پر کام کررہی ہے اور خفیہ مہمات کے لئے قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ تحقیقاتی ایجنسیوں پر قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو سزا دینے کے لئے پابند عہد ہے اور وہ غیر قانونی سر گرمیاں ایکٹ اور قومی تحقیقاتی ایجنسی ایکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے کام کررہی ہے ۔ انہوں نے ہم انٹلی جنس معلومات کو ثبوت کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ خفیہ مہم اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تمام مسائل کو قانونی تحفظ فراہم کرنے پر غور کررہے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے سوشل میڈیا کے وسیع استعمال کی وجہ سے ملک میں نئے خطرات ابھر رہے ہیں ۔ ان چیلنجس کا سامنا کرنے کے لئے مخصوص اداروں جیسے انڈین کمپیوٹر ایمر جنسی رسپانس ٹیم، سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف اڈؤنس کمپیوٹنگ کی موجودہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت فوجداری معاملات میں باہمی قانونی امداد سے متعلق قانون کو نافذ کرنے پر بھی غور کررہی ہے تاکہ باہمی قانونی امدادی معاہدات سے حاصل ہونے والے ثبوتوں کے لئے قانونی منظوری حاصل کی جاسکے اور ایسے ثبوتوں کو قبول کرنے کے لئے شکوک و شبہات کو دور کیاجاسکے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت دلتوں کی ترقی اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے پابند عہد ہے ۔ انہوں نے کہا ایک ایسا ماحول تیار کیاجائے گا جہاں انہیں کسی بھی ظلم کے خلاف شکایت کرنے کے لئے پولیس اسٹیشن جانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے ایس ٹی ایس سی ایکٹ کو2014میں ترمیم کے ذریعہ مضبوط بنایا ہے۔ اس میں جرائم کے نئے زمرے کو شامل کیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت تحقیقات کے میعاد کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے ۔ جرم اور مجرموں کا پتہ لگانے والے نٹ ورک سسٹم پراجکٹ کو بہتر بنایا گیا ہے پولیس کی کارکردگی کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ کرتے ہوئے اسے عدالتوں، جیل، استغاثہ، فارنسک لیبارٹیز تک توسیع دی جارہی ہے ۔ خواتین کے تحفظ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم پر تشویش ہے ۔ خواتین کے خلاف جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک پابند عہد تحقیقات یونٹ ہندوستان کے564اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس یونٹ میں ایک تہائی تحقیقاتی عہدیدار خواتین ہیں او رمرکز اور ریاست کے درمیان اس کے اخراجات تقسیم کئے گئے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ان یونٹس پر گزشتہ دو برسوں کے دوران 324کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کو کئی چیلنجس کا سامنا اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس ان کا مقابلہ کرنے کے لئے رہنمائی کرے گی ۔ وزیر داخلہ نے نوٹ کیا کہ کرائم ریکارڈس بیورو کے مطابق ملک میں سزائیں دینے کی شرح بہت کم ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ پولیس اسٹیشن کی سطح پر تحقیقات کا میعاد مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ متاثرین کے لئے انصاف کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے متاثرین کے ساتھ ساتھ گواہوں کے ساتھ بھی مناسب خیر سگالی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تحقیقات کی پیشرفت سے متاثرین کو واقف کرانے کا بھی مشورہ دیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں