غیر معلنہ آمدنی کا 30 ستمبر تک اعلان کر دیں - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-27

غیر معلنہ آمدنی کا 30 ستمبر تک اعلان کر دیں - وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی ائی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عوام سے خواہش کی کہ وہ30ستمبر تک اپنی غیر معلنہ آمدنی کا انکشاف کردیں اور واضح کردیا کہ اس سہولت سے استفادہ کا یہ آخری موقع ہے ۔ مودی نے ماہانہ ریڈیو پ روگرام، من کی بات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی غیر معلنہ آمدنی کا انکشاف کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے ان کے لئے30ستمبر تک اس کا اعلان کرنے کا ایک خصوصی موقع فراہم کیا ہے ۔ جرمانہ ادا کرتے ہوئے غیر معلنہ آمدنی رکھنے والے افراد کئی طرح کے بوجھ سے خود کو آزاد کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر غیر معلنہ آمدنی اور اثاثہ جات کا رضا کارانہ طو رپر انکشاف کیا گیا تو اس کے وسائل کے بارے میں کوئی پوچھ تاچھ نہیں کی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ یہ ایک شفاف نظام کا حصہ بننے کا بہترین موقع ہے ۔ وزیر اعظم نے پروگرام کے دوران زور دے کر کہا کہ وہ ملک کے عوام سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ یہ موقع30ستمبر تک ہے ۔ اسے بس آخری موقع سمجھئے ۔ انہوں نے بی جے پی کے ارکان ارلیمنٹ سے بھی کہا ہے کہ اگر 30ستمبر کے بعد ان میں سے کسی کو قانون کا پالن نہ کرنے کی وجہ سے مسئلہ کا سامنا ہو تو ان کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔ بہتر ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کود شواریوں سے بچالیاجائے ۔ مودی نے کہا کہ ایک دور تھا جب ٹیکس کے قواعد ایسے تھے کہ لوگ ٹیکس ادا کرنے سے بچنا چاہتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے ۔ ٹیکس دہندہ کے لئے سرکاری قوانین کے پابندی کچھ زیادہ دشوار نہیں ہے ۔ لیکن اس کے باوجود عادتیں مشکل سے بدلتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ایسے لوگ ہیں جو سوچتے ہیں کہ ٹیکس ادا کرنے سے بچنا بہتر ہے لیکن میرا کہنا ہے کہ قوانین سے فرار کے نتیجہ میں اپنا چین و سکون کھو بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آمدنی اور دولت کے بارے میں حکومت کو صحیح اطلاع کیوں نہیں دیتے۔ انکم ٹیکس کسٹمس اور ایکسائز کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ شہریوں کو چور تصور نہ کریں بلکہ ان پر اعتماد کریں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ پابند قانون شہری بن سکیں ۔ اجلاس میں انہیں بتایا گیا کہ1.25کروڑ شہریوں میں صرف1.5لاکھ افرادلاکھ روپے سے زائد کی قابل محصوص آمدنی رکھتے ہیں ۔ یہ بات کسی کو ہضم نہیں ہوسکتی۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بڑے شہروں میں50لاکھ روپے سے زائد قابل محصول آمدنی والے لاکھوں افراد ہوتے ہیں ۔ کوئی سخت قدم اٹھانے سے قبل حکومت لوگوں کو ایک چانس دینا چاہتی ہے چنانچہ میرے بھائیوں اور بہنوں غیر معلنہ آمدنی کے انکشاف کا یہ ایک سنہری موقع ہے ۔ دوسرے لفظوں میں مشکلات سے بچنے کا بہترین موقع ہے ۔ تیس منٹ کے پروگرام میں وزیر اعظم نے ایمر جنسی کا تذکرہ بھی چھیڑا جو 1975ء میں آج ہی کے دن اس وقت کی وزیر اعظم اندار گاندھی نے نافذ کی تھی اور کہا کہ جمہوریت ملک کی طاقت ہے اور اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ26جون1975ء کو ایک سیاہ رات ملک میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔ شہریوں کے تمام حقوق چھین لئے گئے۔ ملک کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ۔ جئے پرکاش نارائن کے ہمراہ لاکھوں افراد اور ہزاروں سیاستدانوں کو جیل بھیج دیا گیا لیکن ہمیں اس موقع پر یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جمہوریت ہماری طاقت ہے ۔ عوام کی اور ہر شہری کی طاقت ہے ۔

In ‘Mann Ki Baat’, PM asks people to declare undisclosed income by Sept. 30

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں