وزیر اعظم کی آج پانچ ممالک کے دورہ پر روانگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-04

وزیر اعظم کی آج پانچ ممالک کے دورہ پر روانگی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی، افغانستان، قطر، سوئٹزر لینڈ، امریکہ اور میکسیکو پانچ ممالک کے دورہ پر کل روانہ ہوں گے ۔ اس دورہ میں باہمی تجارت کو وسیع کرنے، توانائی، سیکوریٹی تعاون میں اضافہ کرنے اور نیو کلیر سپلائیر گروپ کا رکن بننے کی ہندوستان کی کوشش کے لئے تائید حاصل کرنا ہے ۔ ہندوستان نے بارہ مئی کو رسمی طور پر این ایس جی کی رکنیت کے لئے درخواست دی ہے ۔ سوئز صدر سے بات چیت کے دوران وزیر اعظم توقع ہے کہ ہندوستانیوں کی جانب سے سوئز بینکوں میں رکھے گئے کالے دھن کا مسئلہ اٹھائیں گے ۔ وزیر اعظم پہلے افغانستان جائیں گے جہاں وہ افغان، ہنددوستی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔ وہ افغان صدر کے ساتھ موجودہ صورتحال کے بشمول وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مودی وہاں سے اسی دن تیل کی دولت سے مالا مال ملک قطر جائیں گے اور اتوار کو دو روزہ دوہر پر سوئٹزر لینڈ پہنچیں گے۔قطر کے دورہ کے بارے میں مودی نے کہا کہ اس دورہ سے دوستی کے تاریخی رشتے مزید مضبوط ہوں گے ۔ وہ ہندوستانی ورکروں سے بھی بات چیت کریں گے ۔ وزیر اعظم اپنے ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی سے مختلف امور بشمول تجارت اور سیکوریٹی پر بات چیت کریں گے ۔ سوئٹزر لینڈ سے وزیر اعظم6جون کو واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ بہت زیادہ مصروف رہیں گے ۔ اس میں امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلا س سے خطاب شامل ہے ۔ مودی صدر بارک اوباما کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں ۔ وہ7جون کو اوباما سے ملاقات کریں گے ۔ مودی، ایوارن نمائندگان اور سینٹ کے ارکان سے بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ جنیوا میں وہ ممتاز تاجروں سے ملاقات کریں گے ۔ ہمارا ایجنڈہ معاشی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو توسیع دینا ہے۔ وزیر اعظم8جون کی شام کو ہندوستان کے لئے روانہ ہوں گے ۔

PM Modi leaves for a tour of five nations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں