امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ - 50 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-13

امریکہ میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ - 50 ہلاک

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے اورلینڈ ، فلوریڈا میں ہم جنس پرستوں کے ایک نائٹ کلب میں ایک بندوق بردار نے جواسالٹ رائفل سے لیس تھا،50افراد کو ہلاک اور53کو زخمی کردیا اسے9/11کے بعد سے امریکی تاریخ کا بد ترین دہشت گرد حملہ قرار دیا گیا ۔ فائرنگ کے بعد اور لینڈ اور پوری فلوریڈا ریاست میں ایمر جنسی لگادی گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ پلس نائٹ کلب کے اندر پچاس افراد ہلاک ہوئے اور کم سے تریپن زخمی ہوئے ۔ا ورلینڈ پولیس کے چیف جان مینا نے بتایا کہ ایسامعلوم ہوتا ہے کہ حملہ آور منظم اور تیار تھا ۔ بندوق بردار کی شناخت 29سالہ عمر متین کی حیثیت سے کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ وہ پورٹ سینٹ لوسی کا رہنے والا ہے اور یہ حملہ نفرت پر مبنی جرم ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھاری اسلحہ سے لیس ایک بندوق بردار نے کلب میں لوگوں کو یرغمال بنالیا اور اندھا دھند گولیاں چلائیں تاہم جائے وقوع پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس کی ایک ٹیم نے بندوق بردار کو ہلاک کریدا۔ ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ رارن ہارپر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ میں کئی افراد ہلاک ہوئے جن کی تعداد بیس ہوسکتی ہے ۔ اس نے کہا کہ بیالیس زخمیوں کو علاقہ کے تین ہاسپٹلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اور لینڈو پولیس کے سربراہ جان مینا نے کہا کہ صبح کی اولین ساعتوں میں نائٹ کلب میں پھنسے یر غمالیوں کو بچانے دھاوا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔صبح پانچ بجے دھاواکرتے ہوئے محروسین کو بچالیا گیا لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہیکہ آیا بندوق بردار کی فائرنگ میں یہ افراد ہلاک ہوئے یا بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ان میں سے بعض کی موت ہوئی۔ کئی افراد نے سوشیل میڈیا پر بتایا کہ ایک بندوق بردار نے نائٹ کلب میں لوگوں کو یرغمال بنالیا۔ کلب میں موجود ایک شخص نے بتایا کہ رات دو بجے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔ اس نے چالیس گولیان چلنے کی آوازیں سنیں ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایک محدود دھماکہ ہوا ۔ آن لائن دی گئی ویڈیوز میں پولیس اور ایمر جنسی گاڑیوں کی بڑی تعداد کو نائٹ کلب کو گھیرے ہوئے بتایا۔ بم کا پتہ چلانے والے کتے بھی وہاں موجود تھے ۔ نائٹ کلب میں خون ریزی کا یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ ایک دن قبل ہی ابھرتی ہوئی گائیکار کرسٹینا گرینی کو اس کے ناراض مداح نے اس وقت گولیاں ماردی جب وہ اورلینڈو میں موسیقی کے ایک پروگرام کے بعد آٹو گرافی دے رہی تھیں ۔ اس واقعہ کے بارے میں کسی بھی عہدیدار نے دہشت گردی کا حوالہ نہیں دیا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ امریکہ میں بندوق کلچر کا حصہ ہے ۔

Orlando Gunman Attacks Gay Nightclub, Leaving 50 Dead

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں