پی ٹی آئی
وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج واضح طور پر پ اکستان پر ہندوستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مرکزی ٹیم امکانی خامیوں کا پتہ لگائے گی ، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ۔ ایک دن قبل انتہا پسندوں نے سی آر پی ایف کے قافلہ پر گھات لگا کر حملہ کر کے8 جوانوں کو ہلاک کردیا تھا۔ انہوں نے سیکوریٹی فورسس سے کہا کہ وہ پہلے گولی نہ چلائیں ، لیکن جواب دیتے وقت گولیوں کی گنتی نہ کریں ۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں کی ایک تین رکنی ٹیم منگل کو کشمیر کا دورہ کرے گی، تاکہ پامپورہ میں حملہ میں کوتاہیوں کا پتہ لگا سکے ۔ حالیہ برسوں میں سیکوریٹی فورسس پر یہ مہلک ترین حملہ تھا۔ ٹیم سرحد پار مداخلت کاری میں امکانی اضافہ کا بھی پتہ لگائے گی اور جموں و کشمیر میں نیم فوجی فورسس کے قافلہ کی نقل و حرکت کے دوران اختیار کیے جانے والے طریقوں پر بھی غور کرے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کا نام لیے بغیر واضح طور پر تزکرہ کیا کہ ان دہشت گردوں اور ہمارے پڑوسی ملک کی جانب سے ہندوستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ میں ہمارے بہادر سیکوریٹی جوانوں کی ستائش کرتا ہوں، میں ان کی بہادری کو سلام کرتا ہوں ۔ دہشت گردوں نے سیکوریٹی جوانوں پر دھوکہ سے حملہ کیا، لیکن ہمارے سیکوریٹی جوانوں نے کامیابی سے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے پنجاب کے فتح گڑھ صاحب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ بعد ازاں رانچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کو جیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے بی جے پی کی ایک تقریب سے خطاب کتے ہوئے کل کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ہمیں کامیابی ملے گی۔
رانچی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کو جیت حاصل ہوگی اور کوئی طاقت اسے کامیابی سے نہیں روک سکتی۔ راج نات سنگھ نے ہریالی ہفتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوام کو یہ تیقن دیا ۔ جموں و کشمیر میں کل سی آر پی ایف کے آٹھ جوانوں کو گھات لگا کر حملہ کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بہادر سیکوریٹی جوانوں نے دو دہشت گردوں کو گولی مار دی ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک کا یہ رویہ ایسا نہیں ہے جیسا ہونا چاہئے ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ڈائرکٹر جنرل کو جو احکام دئیے تھے، وہ اب بھی برقرار ہین ۔
Neighbour is attempting to destabilise India: Rajnath Singh
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں