پاکستان کے مشہور و مایہ ناز قوال امجد صابری کا قتل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-23

پاکستان کے مشہور و مایہ ناز قوال امجد صابری کا قتل

Legendary-Pakistani-Sufi-singer-Amjad-Sabri
کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان کے بہترین صوفی قوالوں میں سے ایک جو وجد آور قوالیاں پیش کرتے ہیں امجد صابری کو آج نامعلوم بندوقو برداروں نے ان کے سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ 45سالہ صابری اور ان کے ساتھی کراچی کے گنجان آبادی والے لیاقت آباد 10علاقہ میں ایک کار میں سفر کررہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار بندوق برداروں نے ان کی کار پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ نے بتایا کہ دونوں حملہ آور موٹر سائیکل پر تھے۔ انہوں نے کار روکی اور امجد صابری کو نشانہ بنایا جو ڈرائیورنگ کررہے تھے ۔ ان دونوں کو عباسی شہید ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں صابری زخموں کی سے جانبر نہ ہوسکے ۔ ان کے ساتھی بھی فوت ہوگئے ۔ صباری کے سینہ اور سر میں گولی لگی ارو انہیں فوری عباسی شہید ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتای اکہ اس حملہ میں ان کے ساتھ بھی ہلاک ہوگئے۔ا یڈیشنل پولیس سرجن نے صابری کی موت کی توثیق کی ۔ انہیں تین مرتبہ سر اور سینہ میں اور ایک مرتبہ کان میں گولی ماری گئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دونوں موٹر سائیکل سوارں نے صابری کو پانچ گولیاں مارنے کے لئے30بور پستول کا استعمال کیا ۔ سر پر گولی سے امجد صابری فوت ہوگئے۔ اس حملہ کی فوری طو رپر کسی نے ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا لیکن ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک نشان زد قتل کا واقعہ اور دہشت گردی کی کارروائی ہے ۔ صابری ایک پرائیویٹ ٹیلی ویژن چینل کے اسٹوڈیو جارہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس افسر کو مقام واقعہ سے30بور کے خالی کارتوس دستیاب ہوئے جسے فارنسک کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ سیدھی جانب کی دونوں کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور تھے اور فرنٹ اسکرین پر گولی کے تین سوراخ دیکھے جاسکتے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ ہم نے اس حملہ کے دہشت گردی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے کیونکہ یہ واضھ ہے کہ امجد صابری قاتلوں کے نشانہ پر تھے جو ایک فاصلہ سے ان کی کار کو تعاوب کررہے تھے ۔ صوبہ سندھ کے محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وہ ایسی اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ صابری نے حال ہی میں سیکوریٹی فراہم کرنے کے لئے درخواست دی تھی ۔ امجد صابری ممتاز و مشہور قوال غلام فرید صابری کے فرزند تھے ، جن کا خاندان بر صغیر میں صوفیانہ قوالیوں کے لئے شہرت رکھتا ہے ۔ صابری، پاکستان کے بہترین قوالوں میں سے ایک تھے جو وجد آور قوالیاں پیش کرنے میں مہارت رکھتے تھے ۔ ان کی چند یادگار قوالیوں میں بھردو جھولی میری تاجدار حرم، میرا کوئی نہیں ہے تیرے سوا، مشہور ہیں ۔ صابری اپنے کنسرٹس کے لئے یوروپ اور امریکہ کے دورے کیاکرتے تھے ۔ انہیں قوالی کا راک اسٹار بھی کہاجاتا تھا کیونکہ وہ عصری طرز گائیگی اختیار کئے ہوئے تھے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے حملہ کی مذمت کی اور حکام کو ہدایت دی کہ اس جرم کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ سندھ سنسر بورڈ کے صدر نشین فخر عالم نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ صابری نے قبل ازیں سیکوریٹی کے لئے درخواست دی تھی لیکن محکمہ داخلہ نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ۔ اپوزیشن سیاست دانوں نے صابری کی ہلاکت کو صوبائی حکومت کی کراچی میں امن و قانون کی صورتحال کو یقینی بنانے میں بالکلیہ ناکام ہونے کا الزام عائد کیا جو کہ ملک کا معاشی مرکز ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے ترجمان نعیم الحق نے اس وحشیانہ جرم میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

Amjad Sabri: Pakistani Sufi singer shot dead in Karachi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں