ہند اور تھائی لینڈ دفاع اور بحری تعاون کا معاہدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-18

ہند اور تھائی لینڈ دفاع اور بحری تعاون کا معاہدہ

نئی دہلی
یو این آئی
ہندوستان اور تھائی لینڈ نے اپنے بحری اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر آج مفاہمت ظاہر کرتے ہوئے ہند۔ مائنمار، تھائی لینڈ سہ فریقی شاہراہ پراجکٹ اور موٹر گاڑی معاہدہ اور جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتہ کو جلد از جلد انجام دینے پر زور دیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور تھائی لینڈ کے وزیرا عظم جنرل پریوت چان اوچا کے مابین آج یہاں حیدرآباد ہاؤز میں دو گھنٹے تک چلنے والے چوٹی اجلاس کے بعد دونوں قائدین نے یہ اعلان کیا ۔ دونوںممالک کے درمیان ثقافتی تبادلہ اور نالندی یونیورسٹی اور چینگ مئی یونیورسٹی کے مابین تعلیمی تعاون کے دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں تھائی شہریوں کے لئے دو بار داخلہ کے ای ویزا جاری کرنے کا بھی اعلان کیا جس سے بدھ مت کے مقامات کی سیاحت کے لئے آنے والے تھائی شہریوں کو نیپال کے بدھ مقامات جانے میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ رام کی بہادری سے لے کر گوتم بدھ کے گیان تک ہمارے رشتوں کی ایک مشترکہ ثقافتی وراثت رہی ہے ۔

India and Thailand Defence and Military Cooperation Agreement

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں