برطانیہ کے یوروپی یونین سے علیحدگی کے لئے شعبہ کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-28

برطانیہ کے یوروپی یونین سے علیحدگی کے لئے شعبہ کا قیام

لندن
پی ٹی آئی
برطانیہ کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے یوروپی یونین کو چھوڑنے کے ملک کے فیصلہ کے بعد پارلیمنٹ میں اپنا پہلا بیان دیتے ہوئے اہم پارٹنر ہندوستان کی تعریف کی اور کہا کہ برطانیہ کو یوروپ یا باقی دنیا کو ان دیکھا نہیں کرنا چاہئے۔ دارالعوام میں یوروپی یونین کے بارے میں ریفرنڈم کے نتیجہ پر سرکاری بیان دیتے ہوئے کیمرون نے نئے وزیر اعظم کی قیادت میں اختیا رکئے جانے والے مستقبل کے لائحہ عمل کی صراحت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یوروپی یونین کے ساتھ ہمارے رشتوں کے بارے میں فیصلہ اگلی حکومت کرے گی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ ہم سب ہمارے یوروپی پڑوسیوں اور شمالی رمیکہ ہمارے قریبی ددستوں کے ساتھ مضبوط معاشی تعلقات چاہتے ہیں ۔ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کو علاقائی آزادی کے بارے میں ریفرنڈم کے خلاف خبردار کیا۔ اسکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا اسٹار جیون، گزشتہ ہفتہ برطانیہ میں یوروپی یونین سے علیحدگی کے بارے میں ہونے والے ریفرنڈم کے بعد کئی میٹنگس کررہی ہیں ۔ اس ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ کے عوام نے28رکنی یوروپی یونین کے رکن کی حیثیت سے برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جب کہ برطانیہ نے مجموعی طور پر علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔ برطانیہ کی حکومت نے آج ایک نئی سرکاری شعبہ کے قیام کا اعلان کیا جو یوروپی یونین سے علیحدگی کی بات چیت کے لئے سر گرم اور پیچیدہ عمل کی قیادت کرے گی۔ ڈیوڈ کیمرون کی صدارت میں ریفرنڈم کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد پہلے کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے جانشین2ستمبر تک اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے ۔ کنرریوٹیو پارٹی نے آج یہ بات بتائی ۔ کنزرویٹو پارٹی کا1922واں اجلاس چہار شنبہ کو شروع ہورہا ہے ۔ جو جمعرات کو ختم ہوگا ۔ کمیٹی گراہم بریڈی نے بتایا کہ ہم سفارش کرتے ہیں کہ کنزرویٹیو پارٹی کے نئے لیڈر کے انتخاب کا عمل اگلے ہفتہ شروع کیاجائے گا اور جمعہ2ستمبر سے پہلے ختم کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں