رائے پور میں ملک کا سب سے بلند ترنگا لہرایا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-02

رائے پور میں ملک کا سب سے بلند ترنگا لہرایا گیا

Raipur-Hoisted-the-Tallest-Indian-Flag
رائے پور
یو این آئی
چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں82میٹر اونچے پول پر کل قومی پرچم کشائی کی گئی ۔ یہ ملک کا سب سے اونچا ترنگا بتایا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے دارالحکومت کے تیلا باندھا تالاب کمپلکس(میرین ڈرائیو) میں ہزاروں شہریوں کی موجودگی میں ترنگے کو لہرایا گیا ۔ ڈاکٹر سنگھ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترنگا چھتیس گڑھ ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی آن بان اور شان کی علامت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ قومی پرچم ہماری قوم اور چھتیس گڑھ ریاست کی تیزی سے ہورہی ترقی کی علامت ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں ہزاروں محب وطن نے بھارت ماتا کی آزادی کے لئے اسی ترنگے سے ترغیب لے کر مشکل جدو جہد کی اور اپنی جانوں کی قربانی دی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قومی پرچم شام سے اسی وقت لہرایا جائے گا جب غریب سے غریب شخص کو بھی اس کا حق ملے گا۔ پروگرام کی صدارت لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ رمیش بیس نے کی۔ خیال رہے کہ میرین ڈرائیو میں یہ ترنگا ملک کا سب سے اونچا ترنگا ہے اور82میٹر اونچے پول پر لہرایا گیا ہے ۔

Largest Flag with Tallest Flagpole in the Country | Raipur

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں