کوئی ناکامی مستقل نہیں رہتی - سونیا گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-22

کوئی ناکامی مستقل نہیں رہتی - سونیا گاندھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
انتخابی ناکامیوں کے بعد پارٹی کو اخلاقیات کو تقویت پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کہا کہ کوئی ناکامی مستقل نہیں ہوتی ۔ اپنے بنیادی اصولوں کو ختم کرتے ہوئے حاصل کرنے والی کامیابی کبھی مستقل نہیں رہتی۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے اپنے شوہر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی25ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اپنے اصولوں پر مضبوطی سے قائم رہے تو ان کے لئے ناکامی مستقل نہیں رہتی۔ کانگریس کو حالیہ دنوں چار ریاستوں آسام، مغربی بنگال، ٹاملناڈو، کیرالا کے علاوہ ایک مرکزی زیر انتظامات علاقہ پڈوچیری کے اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔ سماجی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے صدر کانگریس نے کہا کہ ہم راجیو گاندھی کے زمین پر گرنے والے ہر خون کے خطرہ کا حساب ملک میں سماجی یکجہتی کو مستحکم اور مقبول بناتے ہوئے لیں گے ۔ ہم راجیو گاندھی کی سادگی ، عصریت، یکجہتی اور حساسیت کے اقدار پر عمل کریں گے ۔ یہی راجیو گاندھی کو حقیقی خراج ہوگا۔ صرف ان ہی اصولوں پر چلتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ راجیو گاندھی ہم میں ہیں ۔ نوجوانوں کو حق رائے دہی فراہم کرنے پنچایت راج کو اقتدار کی منتقلی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبہ میں انقلاب لانے کے اقدامات پر راجیو گاندھی کی ستائش کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ہر شعبہ میں ملک کی ترقی کے مراحل میں نوجوانوں کو مشغول کیا تھا ۔ راجیو گاندھی کے اٹھائے گئے اقدامات سے ہندوستان میں ساری دنیا میں سر اٹھا کر چلنے سیکھا۔انہوں نے کہا کہ یہ راجیو گاندھی ہی تھے جنہوں نے ملک کی معاشی و سماجی سطح پر آنے کامیابی کی شروعات کی جس پر آج بحث کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی راجیو گاندھی تھے جنہوں نے سائنس و ٹکنالوجی کے میدان میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے غریبوں کی زندگیوں میں خوشحالی لائی ۔ یہی راجیو گاندھی تھے جنہوں نے سخت اقدامات کے ذریعہ آسام ، میزورم اور دارجلنگ میں امن کو قائم کیا۔ راجیو گاندھی چاہتے تھے کہ ہندوستان دنیا میں آگے کی صف کے ممالک میں شامل رہے ۔ یوتھ کانگریس کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی جو چند دنوں سے علیل ہیں اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی اس موقع پر غیر موجودگی کا احساس دلایا ۔ اس تقریب میں پارٹی کے چند قائدین جیسے پی چدمبرم، اے کے انٹونی بھی موجود نہیں تھے تاہم اس تقریب میں دیگر قائدین غلام نبی آزاد ، ڈگ وجئے سنگھ ، جناردھن دیویدی اجیت جوگی وغیرہ موجود تھے ۔
نئی دہلی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی25ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے علاوہ نائب صد رحامد انصاری ، سابق وزیرا عظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ ، صدر کانگریس سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی ، پرینکا گاندھی ، رابرٹ وڈرا کے ساتھ ساتھ کئی اہم شخصیات نے راجیو گاندھی کی یادگار، ویر بھومی پر جاکر انہیں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر کانگریس اور اس کی معاون تنظیموں نے کئی پروگرام کا اہتمام کیا۔

No failure is permanent, stick to principles: Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں