پانچ ریاستوں میں پولنگ کے نتائج کا آج اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-19

پانچ ریاستوں میں پولنگ کے نتائج کا آج اعلان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مغر بی بنگال،ٹاملناڈو،کیرالا ،آسام اور پڈوچیری اسمبلی الیکشن کے ووٹوں کی گنتی کل صبح ہوگی۔ توقع ہے ک پہلا رجحان ایک گھنٹہ بعد دستیاب ہوجائے گا۔ 4ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظامی علاقہ کے اس اسمبلی الیکشن میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہے ۔ دوپہر تک تصویر واضح ہوجائے گی ۔ الیکشن کمیشن عہدیداروں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی صبح 8بجے شروع ہوگی اور سہ پہر3بجے مکمل ہوجائے گی ۔16 مئی کو ٹی وی چیانلس کے مختف اکزٹ پولس میں دکھایاگیا تھا کہ آسام، ٹاملناڈو اور کیرالامیں اقدار بدلے گا۔ شما ل مشرقی ریاست میں بی جے پی کی پہلی حکومت بنے گی ۔ کانگریس،آسا م کے علاو ہ کیرالا میں بھی ہارے گی ۔ ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے اقتدار سنبھالے گی۔ مغربی بنگال میں ایسالگتا ہے کہ چیف منسٹرممتا برجی کی ترنمول کانگریس پھر سے بر سر اقتدار آئے گی۔ کانگریس کو چھوٹے مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہی جیت پر اکتفا کرنا پڑے گا۔ جہاں امکان ہے کہ وہ ڈی ایم کے اتحاد سے اقتدار سنبھالے گی ۔ ووٹوں کی نتی سے8300امید واروں کے مقدر کا فیصلہ ہوجائے گا جن میں آسام کے چیف منسٹر ترون گوگوئی اوربی جے پی کے امیدوار چیف منسٹری شربانند سونووال اور ہیمنت بسواس، چیف منسٹر جیہہ للیتا اور ایم کروناندھی ، چیف منسٹر اومن چنڈی ، سی پی آئی ایم قائدین وی ایس اچھوتا نندن اور پی او جین، چیف منسٹر بنگال ممتا بنرجی ، سی پی آئی ایم قائد سوریہ کانت مشرا اور چیف منسٹر پڈوچیری ایم رنگا سامی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق پوسٹل بیالٹس کی گنتی کے نصف گھنٹہ بعد الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے گنتی کا عمل شروع ہوگا ۔ سینئر پولنگ عہدیداروں اور امید واروں کے ایجنٹس کی موجودگی میں بیالٹ یونٹ کابٹن آن کیاجائے گا ۔ نتائج کے اعلان کے بعد جیتنے والے امید واروں کا نا م گزٹ میں شامل ہوگا۔
کولکتہ
پی ٹی آئی
سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری نے آج الیکشن کمشنرکو ایک مکتوب تحریرکرتے ہوئے مابعدانتخابات تشدد کے پیش نظر رائے دہندوں کی سلامتی کویقینی بنانے پر زوردیا ۔ دوسری جانب ترنمو ل کانگریس نے ریاست میں امن اورہم آہنگی کی برقراری اور عوام کے خط اعتماد کا احترا م کرنے کا عہد کیا۔ سی پی ایم قائدنے مکتوب میں کا کہ افسوسناک طور پر مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس کے غنڈہ عناصر کی جانب سے رائے دہندوں پرحملے کئے جارہے ہیں ۔ ریاستی پولیس کے ایک گوش کی تائید سے ایسا کیاجارہا ہے ۔ ریاست کے بیشتر حصوں مین بچے، معمر افراد، خواتین ، پولنگ ایجنٹس اور پولنگ عمہ کو ترنمو ل کانگریس کے غنڈہ عناصر کی جانب سے یا تو زخمی کیاجارہا ہے یا قتل کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں