اندرون دو سال ہند و بنگلہ دیش سرحد بند کر دی جائے گی - آسام وزیراعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-22

اندرون دو سال ہند و بنگلہ دیش سرحد بند کر دی جائے گی - آسام وزیراعلیٰ

گوہاٹی
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش سے آسام میں در اندازی کو روکنے کے لئے بنگلہ دیش سے متصل سرحد کو دو سال کے وقفہ میں بند کردیاجائے گا۔ آسا م میں منتخب چیف منسٹر سونو وال نے آج یہ بات کہی ۔ آسام میں بی جے پی کی کامیابی کے لئے مہم چلانے والے سونو واال جو آسام میں1980ء طلبہ کی شروع کردہ مخالف غیر ملکی مہم کے ایک سر گرم قائد رہے ہیں نے کہا کہ در اندازی آسام کی انتخابی مہم ایک اہم حصہ تھا، اندرون دو سال در اندازوں کی تنقیح کرنا اور اسے روکنا ان کی حکومت کی ترجیح ہوگی ۔ سونو وال نے پی ٹی آئی کو دئیے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بنگلہ دیش سے متصل سرحد کا بند کرنے کے لئے دو سال کا وقت دیا ہے ، ہم وقت مقررہ کے اندر ہی سرحدوں کو مسدود کرنے کو بشمول دریاؤں سرحدوں کے کام کو وقت مقرررہ میں مکمل کرلیں گے ۔ اس سوال پر کہ کس طرح آپ ہند، بنگلہ سرحد کو بند کردیں گے جیسا کہ آپ پارٹی کے جمعرات کو کامیابی کے فوری بعد ا س مسئلہ پر اظہار خیال کیا ہے۔ اس پر سونو وال نے کہا کہ راجناتھ سنگھ نے اس سال ماہ جنوری میں ضلع کریم گنج میں ہند۔ بنگلہ دیش سرحد کے معائنہ کے بعد دوران خار دار باڑھ کی اندرون دو سال تکمیل کرنے کی بات کہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جیسا ہی سرحد کو بند کردیاجائے گا، بنگلہ دیش سے ہندوستان میں در اندازی سے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم شروع کریں گے ۔ اس سوال پر کہ بنگلہ دیش سے در اندازی روکنے کے لئے کن قوانین اور طریقہ کار کو استعمال کیاجائے گا جب کہ آپ موجودہ آئی ایم ڈی ٹی قانون کی مخالفت کرچکے ہیں۔ سونو وال نے کہا کہ جب آسام میں جاری نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی)قانون کو بہتر بنانے کا مسودہ جس کی تیاری ہنوز جاری ہے، کو جب حتمی شکل دی جائے گی ، اسے نشر کیاجائے گا۔ اس سے واضح شناخت ہوجائے گی کہ ریاست کے شہری کون ہیں اور کون در انداز ہیں ۔ جب یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا تو اس پر موجودہ قوانین کے تحت ہی کام کیاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور پنجاب کے درمیان واگھا سرحد کی طرح ہم یہاں بھی اس طرح کی سرحدی تقریب کا اہتمام کریں گے ۔ ہم اس مقام کو سیاحتی مقام میں تبدیل کریں گے ۔ یہاں عوام آکر اس تقریب کو دیکھیں گے ۔ اس سے ریاست میں در اندازی بھی ختم ہوجائے گی۔ سونو وال نے اس انتخابی فتح کا سہرا اپنے حلیفوں کے سر باندھا کیونکہ ان حلیفوں نے تمام نسلی گروپوں کو مجتمع کرتے ہوئے انہیں عزت و نمائندگی دی تھی ۔ سونو وال نے کہا کہ ریاست کی عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقیاتی کاموں اور منصوبوں اور مرکزی حکومت کی راست عوام تک مدد فراہم کرنے کی اسکیمات کو قبول کیا۔ اس سوال پر کہ بی جے پی کی حلیف جماعتیں بوڈو پیپلز فرنٹ( بی پی ایف) اور آسام گنا پرشید( اے جے پی) سے اتحاد کے باعث کامیابی یقینی ہوئی، اس پر سونو وال نے کہا کہ در حقیقت عوام نے اس اتحاد کو قبول کیا اور اپنا فیصلہ ہمارے حق میں کیا۔ ہم نے کئی نسلی و قائلی گروپس جیسے چائے کے باغات میں بسنے والے قبائل کو ہمارے ساتھ رکھا ۔ ہم نے کسی کو بھی تنہا نہیں چھوڑا ۔ ہم نے بارک وادی جیسے علاقوں میں بھی عوام سے ربط پیدا کیا کہ جہاں کی آبادی دو ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔ ہم نے ان سے بات کی اور ان کی عزت افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے مقامی عوام اور اقلیتی طبقہ کے افراد نے بھی ہماری مدد کی ۔ یہاں عوام چاہتے ہیں کہ ان کے کلچر اور ان کی شناخت برقرار رکھی جائے ۔ اس طرح قبائل نے ہماری مدد کی ۔

Bangladesh border will be sealed in two years: Assam CM Sarbananda Sonowal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں