افریقی باشندوں پر حملے - سخت کارروائی پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-30

افریقی باشندوں پر حملے - سخت کارروائی پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ہدایت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یہاں افریقی شہریوں پر تازہ حملوں کی روشنی میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج ان کی سلامتی کا تیقن دینے پر زور دیا ہے ۔ انہو نے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے بات کی اور راجناتھ سنگھ نے دہلی پولیس کو ہدایت دی کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف سخت ایکشن لے اور جہاں اس کمیونٹی کے افراد رہتے ہیں ان علاقوں میں گشت کرے۔ سوراج نے مملکتی وزیر خارجہ جنرل ریٹارئڈ وی کے سنگھ اور ایم اے اے کے سکریٹری امر سنہا سے کہا ہے کہ وہ ان افریقی طلباء سے ملاقات کریں جنہوں نے منگل کو جنت رمنتر پر مظاہرہ کرنے کے پروگرام کا اعلان کیا ہے ۔ اسی دوران پولیس عہدیداروں نے کہا کہ مہرولی حملہ میں ماخوذ افراد کی شناخت کی جاچکی ہے اور توقع ہے کہ انہیں جلد ہی پکڑا جائے گا۔دو خواتین جن میں سے ایک کا یوگانڈا سے اور دوسری کا جنوبی افریقہ سے تعلق ہے اور نائجیریا کے دو شہریوں نے زدوکوب اور مجرمانہ حملہ کی شکایت درج کروائی ہے ۔ افریقیوں پر تازہ حملوں کے واقعات کی روشنی میں وزیر خارجہ نے وزیر داخلہ اور دہلی کے لیفٹننٹ گورنرنجیب جنگ سے بھی بات کی ہے، جنہوں نے راست طو رپر دہلی پولیس کے انچارج سے کہا ہے کہ وہ خاطیوں کی جلد گرفتاری کا تیقن دیں ۔ سوراج نے تویٹر پر بتایامیں نے راجناتھ سنگھ جی اورلیفٹننٹ گورنر دہلی سے کل جنوبی دہلی میں افریقی شہریوں پر کئے گئے حملہ کے تعلق سے بات کی ہے ۔ انہوں نے مجھے تیقن دیا ہے کہ خاطیوں کو جلد ہی پکڑا جائے گا اور جن علاقوں میں افریقی شہری رہتے ہیں وہاں حساس مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے جنرل وی کیس نگھ، اور ایم او ایس اور سکریٹری امر سنہا سے کہا ہے کہ وہ ان افریقی طلبہ سے ملقات کریں جنہوں نے جنتر منتر پر مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حملوں کے بعد سنہا افریقی کمیونٹی کے ساتھ ربط میں ہیں ۔ اسی دوران وزیر داخلہ نے دہلی پولیس چیف آلوک کمار کو ان کی رہائش گاہ طلب کیا اور حملوں پر تشویش ظاہر کی ۔ راجناتھ سنگھ نے بعد میں ٹوئٹر پر بتایا کہ میں نے بعض افریقی شہریوں پر حملوں کے واقعات کے بارے میں دہلی کے کمشنر آف پولیس سے بات کی ہے ۔ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ میں نے سی پی دہلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ہر ایک کی سیکوریٹی کے تیقن کے لئے ان علاقوں میں گشت میں اضافہ کریں ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں