ہند و پاک مذاکرات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط نہ کرنے پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-09

ہند و پاک مذاکرات کو مسئلہ کشمیر سے مشروط نہ کرنے پر زور

اسلام آباد
پی ٹی آئی
برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آج یہ خیال ظاہر کیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت شروع کرنے کے لئے مسئلہ کشمیر کے حل کو پیشگی شرط مقرر نہیں کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کو اس بات سے خبردار بھی کیا کہ غیر سرکاری عوامل کو امن عمل کی راہ میں حائل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اورنہ ہی دیگر گروپس کو کسی قسم کا دباؤ ڈالنے کا موقع دیاجائے ۔ انہوں نے پاکستان سے2جنوری کو پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات مین سرعت کی درخواست بھی کی ۔ ہندوستان اس حملہ کے لئے پاکستانی عسکری گروپس جیش محمد کو ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔ ہیمنڈ، ایک مشترکہ کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان امن بات چیت کے آغاز کو مسئلہ کشمیر کے حل سے ہرگز مشروط نہ کیاجائے ۔ میں دونوں ممالک سے اس بات کی بھی درخواست کرتا ہوں کہ امن عمل میں غیر مملکتی عوامل اور دیگر گروپس کو حائل ہونے کا موقع نہ دیں ۔ پاکستان، پٹھان کوٹ تحقیقات کا پابند ہے اور میں اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ توقع رکھتا ہوں کہ ملک تحقیقات میں تیز تر پیشرفت پر توجہ مرکوز کرے گا۔ عزیز نے ان کے جواب میں کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کو تکمیل دینے کے مرحلہ سے گزر رہی ہے ۔ تحقیقاتی ٹیم جلد ہی (آئندہ پانچ دنوں) میں ہندوستان کا دورہ کرنے والی ہے۔ عزیز نے یہ وضاحت بھی کی کہ دونوں ممالک کے معتمدین خارجہ ملاقات اور بات چیت کے لئے کوئی پیشگی شرط مقرر نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے تاہم یہ وضاحت بھی کی کہ تحقیقاتی ٹیم کی ہندوستان سے وطن واپسی کے بعد ہی معتمدین خارجہ ملاقات ممکن ہوگی۔ عزیز نے کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے امکانی دہشت گرد حملوں سے متعلق ہندوستان کے ساتھ انٹلی جنس میں شراکت داری معمول کے مطابق عمل ہے اور ساری دنیا میں اسی انتظام پر عمل آوری ہوتی ہے ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے رول کی ستائش بھی کی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں