کرن مشرا قتل - آزادئ صحافت کی برقراری پر زور - بانکی مون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-09

کرن مشرا قتل - آزادئ صحافت کی برقراری پر زور - بانکی مون

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے صحافتی آزادی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ہندوستانی صحافی کرن مشرا کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے یا ان کا قتل کردیاجارہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باوجود صحافت کے ذمہ دار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کوئی لب کشائی نہیں کرتے جب کہ اس سلسلہ میں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا قانون اور جمہوریت کمزور ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جمہوریت کے علاوہ ملک کا قانون طاقتور اور موثر ہوتو اس طرح کی وارداتیں پیش نہیں آتیں، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس مقصد کے لئے انہیں ہراساں کرنے کے علاوہ طرح طرح کے حربے اختیار کئے جارہے ہٰں ۔ تاکہ وہ حقائق کو بے نقاب نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یہ مسئلہ موضوع بحث بن گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ صحافی ، بد عنوانی اور جرائم کو بے نقاب کرتے ہیں اور اس لئے ان کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے اور حتی کہ انہیں ہلاک بھی کردیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال105صحافیوں کو ہلاک کردیا گیا۔اس سلسلہ میں انہوں نے داعش اور دوسری انتہا پسند تنظیموں کا تذکرہ کیا اور کہا کہ مغربی ممالک میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ اس سلسلہ میں داعش اور دوسری انتہا پسند تنظیمیں سرگرم ہیں اور یہ مسئلہ عالمی سطح پر توجہ کا متقاضی ہوگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ میکسیکو کے جرنلسٹ موسیس ڈگڈوگ لوتزوکاان کے آبائی شہر میں قتل کردیا گیا ۔ یہ واردات ویلہر موسا شہر میں پیش آئی ۔ فلپائنس میں وہ ایک کرائم رپورٹر تھے اور انہین گولی مار کر ہلاک کردیا، جب کہ کرن مشرا کو بھی اس طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ وہ ہندوستان میں جن سندیش ٹائمز کے ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاجارہا ہے ۔ اس کے باوجود صحافت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جب کہ صحافت کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ اس سلسلہ میں موثر اقدامات کریں اور عالمی سطح پر آواز بلند کریں تاکہ صحیفہ نگاروں کے تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے ۔ کرن مشرا، ہندی روزنامہ سندیش ٹائمز امبیڈ کر نگر کے ڈسٹرکٹ چیف بیورو کی خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں نامعلوم حملہ آوروں نے اتر پردیش کے شہر سلطان پور میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ یہ واردات ماہ فروری میں پیش آئی ۔ یونیسکو کے ڈائرکٹر جنرل ایرینا بوکو وانے کرن مشرا کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کی وارداتوں کو روکنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔

Karun Misra murder, UN Secretary General Ban Ki-moon advocates press freedom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں