حیدرآباد میں ٹو وہیلرس کے لئے آج سے ہیلمٹ کا لزوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-02

حیدرآباد میں ٹو وہیلرس کے لئے آج سے ہیلمٹ کا لزوم

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
دونوں شہروں میں چہار شنبہ سے ٹو وہیلرس کے لئے ہیلمٹ اور تمام موٹر وہیکلس کے لئے ڈرائیونگ لائسنس کے قواعد پر سختی سے عمل کیاجائے گا۔ اگر کوئی شخص موٹر سائیکل یا اسکوٹر بغیر ہیلمٹ کے اور موٹر ران بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے پائے جائیں تو سخت سزا دی جائے گی۔ سزا جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے ۔ یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے ہلاکت خیز حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر خصوصاً دو پہیہ گاڑیاں چلانے والوں کو حال ہی میں ہدایت دی تھی کہ ہیلمٹ پہننے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ پوسٹرس اور فلیکسیز جاری کرتے ہوئے ایک بڑی مہم تمام اہم چوراہوں پر ہیلمٹ پہننے کی اہمیت سے متعلق چلائی گئی ۔ پولیس نے دو ماہ تک مہم چلانے کے بعد آج صبح سے مصروف سڑکوں اور اہم چاراہوں پر بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے والوں کو پکڑا اور انتباہ دیا کہ اگر وہ چہار شنبہ سے ہیلمٹ نہیں پہنیں گے تو انہیں جرمانہ کیاجائے گا اور جیل بھی ہوسکتی ہے ۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ہیلمٹ قاعدہ کو روبہ عمل لانے کے ساتھ موٹر رانوں کے سیٹ بیلٹ اور لائسنس رکھنے کے قاعدہ کو بھی رو بعمل لایا جائے گا۔ اگر کوئی شخص بغیر لائسنس کے پایاجائے گا تو گاڑی ضبط کی جائے گی اور جرمانہ ادا کرنے کے بعد گاڑی جاری کی جائے گی ۔ اس کو ایک دن کی سزا دی جائے گی۔ اگر ایسا شخص دوبارہ جرم کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کو ایک دن جیل کی سزا دی جائے گی۔ تیسری مرتبہ جرم کا مرتکب ہونے پر دودن جیل اور جرمانہ ہوگا ۔ عادی مجرمین کو ایک ہفتہ کی جیل اور بھاری جرمانہ عائد کیاجائے ۔ گاڑی چلاتے وقت فون پر بات کرنے پر بھی پولیس کے غم و غصہ کا سامنا کرنا ہوگا۔

Wearing helmet compulsory in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں