پارلیمنٹ اور ممبئی حملے حکومت ہند نے کرائے - سابق عہدیدار وزارت داخلہ کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-04

پارلیمنٹ اور ممبئی حملے حکومت ہند نے کرائے - سابق عہدیدار وزارت داخلہ کا دعویٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزارت داخلہ کے ایک سابق عہدیدار آر وی ایس منی نے دعویٰ کیا ہے کہ عشرت جہاں انکاؤنٹر ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی کے ایک رکن نے انہیں بتایا تھا کہ26/11ممبئی دہشت گرد حملے اور پارلیمنٹ پر حملے حکومت وقت نے کرائے تھے۔ منی نے عشرت جہاں انکاؤنٹر کیس میں گجرات ہائی کورٹ میں دو حلفنامے داخل کئے تھے ۔ وہ2009ء میں وزارت داخلہ کے انڈر سکریٹری تھی جب انہوں نے حلفنامے داخل کئے تھے ۔ انہوں نے21جون2013ء کو اس وقت کے مرکزی شہری ترقی کے سکریٹری سدھیر کرشنا کو عدالت کی جانب سے مقرر کردہ ایس آئی ٹی میں اپنی گواہی کے بارے میں بتایا تھا ۔ اس وقت وہ وزارت میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ کرشنا کو بیان دیتے ہوئے منی نے کہا تھا کہ گجرات کے گاندھی نگر میں بیان کی قلمبندی کے دوران ایس آئی ٹی کے انسپکٹر جنرل ستیش چندر ورما نے ان سے کئی سوالات کئے تھے جن سے ان کا تعلق نہیں تھا یا سرکاری طور پر وہ کبھی ان کے دائرے میں نہیں تھے ۔ ورما نے ہمیں بتانا شروع کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان کی پارلیمنٹ پر13دسمبر2001ء کا حملہ اور26/11کے ممبئی حملے حکومت وقت نے کرائے تھے۔ ورما نے کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی قانون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے یہ حملے کرائے گئے تھے ۔ انہوںنے بتایا کہ13دسمبر2001ء کے بعد پوٹا نافذ کیا گیا اور26نومبر2008ء کے بعد یو اے پی اے میں ترمیم کی گئی جس کے مطابق کسی کی جیب میں دس روپے ہونے پر بھی اسے دہشت گرد ی کی حرکت سمجھاجاسکتا ہے ۔ منی نے کرشنا کو دئیے گئے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ میں نے ورماکو بتایا تھا کہ وہ اپنے خیالات رکھ سکتے ہیں ۔ لیکن عام طو ر پر ایسے خیالات آئی ایس آئی کے خیالات سمجھے جاتے ہیں ۔ منی نے کہا کہ میں نے کسی بھی بیان پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ161کے تحت کچھ مواد ریکارڈ کیا جس کے لئے ایک گواہ کی حیثیت سے دستخط کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس بات کے پیش نظر میری درخواست ہے کہ مستقبل میں سی بی آئی کو چیف ایجلنس آفیسر یا وزارت میں اسکے نمائندہ کی موجودگی میں بیانات دینا چاہوں گا ۔ تاہم ورما نے ان کے خلاف الزامات کی تردید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیشتر آفیسرس جو اس معاملہ میں اس خیال کررہے ہیں سبکدوش ہوچکے ہیں جن میں منی اور سابق معتمد داخلہ جی کے پلئی شامل ہیں ۔ جہاں تک انٹلی جنس بیورو کے سابق اسپیشل ڈائرکٹر راجندر کمار کے عائد کردہ الزامات کا تعلق ہے وہ ایک ملزم ہیں ۔ اسی لئے جو آفیسرس ایسی باتیں کررہے ہیں وہ ایسی باتین کہنے کے متحمل ہوسکتے ہیں جن کی تائید میں کوئی شواہد نہیں ہیں۔ میں سرویس پر ہوں اور میں سی بی آئی سے وابستہ ہوں ۔ میں ایسی کوئی بات نہیں کرسکتا ج کی تائید میں کوئی ثبوت نہیں ہے ۔

SIT officer said Parliamentary attack, 26/11 were 'orchestrated by govt in power': RVS Mani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں