چدمبرم کے فرزند کے خلاف الزامات پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-02

چدمبرم کے فرزند کے خلاف الزامات پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

نئی دہلی
یو این آئی
سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے لڑکے کارتی پر منی لانڈرنگ کے الزامات پر اے آئی اے ڈی ایم کے ، کے احتجاج سے پارلیمنٹ آج دہل گئی ۔ دونوں ایوانوں میں کائی بار اجلاس ملتوی ہوا ۔ راجیہ سبھا میں ہنگامہ کے دوران کانگریس نے وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی کے خلاف تحریک مراعات شکنی پیش کردی ۔ لوک سبھا میں جیسے ہی کارورائی شروع ہوئی اے آئی اے ڈی ایم کے ارکان وقفہ سوالات کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں اکٹھا ہوگئے ۔ وہ ایک اخبار کی کاپیاں لہرا رہے تھے جس میں ایک فرم کے خلاف جو مبینہ طور پر کارتی کے زیر کنٹرول ہے، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ( ای ڈی) کی کارروائی کی خبر چھپی ہے۔ ایوان میں کچھ بھی سنائی نہ دیا ۔ اسپیکر نے پندرہ منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کردیا ۔11:15بجے کارروائی جب دوبارہ شروع ہوئی تو اے آئی اے ڈی ایم کے ارکان پھر ایوان کے وسط میں اکٹھا ہوگئے ۔ اسپیکر اور وزیر پارلیمانی امور نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی ۔ ہنگامہ جاری رہنے پر اجلاس بارہ بجے تک ملتوی ہوگیا ۔ دوپہر میں اجلاس شروع ہونے پر پھر یہی صورتحال رہی ۔

Parliament disrupted after uproar over charges against Karti Chidambaram, Smriti Irani

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں