عدم مساوات کی وجہ سے سماجی چیلنجز درپیش - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

عدم مساوات کی وجہ سے سماجی چیلنجز درپیش - ارون جیٹلی

گڑ گاؤں
یو این آئی
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ہریانہ میں حالیہ جاٹ تحریک کے تناظر میں آج کہا کہ ریاست کے تمام اضلاع کی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے سماجی چیلنجز پیش آرہے ہیں ۔ مسٹر جیٹلی نے ہریانہ حکومت کی جانب سے منعقد پہلی عالمی سرمایہ کار کانفرنس'ھیپننگ ہریانہ' کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ہریانہ کے کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں ترقی کی ضرورت ہے، جاٹ برادری کی تحریک کا براہ راست ذکر کئے بغیر انہوں نے کہا کہ عدم مساوات کی وجہ سے سماجی چیلنجز پیدا ہوئے ہیں اور اس کے پیش نظر محروم حصون تک ترقی کو پہنچاناضروری ہے ۔ شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اس موقع پر کہا کہ حال میں ہوئے افسوسناک واقعات دوبارہ پیش نہیں آنا چاہئے۔ کسی بات کا مطالبہ کرنا غلط نہیں ہے لیکن اسے جمہوری طریقے سے اٹھایا جانا چاہئے ۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ دارالحکومت دہلی سے متصل ہونے اور ریاست کے13اضلع کے قومی دارالحکومت کے علاقہ میں آنے سے ان کی ترقی تو ہوئی ہے لیکن باقی اضلاع مٰں اس ترقی کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڑ گاؤں کی تعمیر آٹو اور آئی ٹی ہب کے ساتھ ہی سروس فراہم کرنے والے مرکز کے طور پر ہورہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے ریاست کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک قائم کرنے کی اپیل بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جانا چاہئے، تاکہ عدم مساوات دور ہوسکے ۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر سریش پربھو، تیل اور قدرتی گیس کے زیر دھرمیندر پردھان اور ہریانہ کے وزیر صنعت کیپٹن ابھیمنیو کے ساتھ ساتھ کئی ممالک کے سفیر اور صنعتکار موجود تھے۔

Inequalities lead to social challenges: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں