پی ٹی آئی
مغربی بنگال، ٹاملناڈو، کیرالا اور آسام اور مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات 4اپریل اور16مئی کے درمیان (زائد از43دن) منعقد ہوں گے ۔ کم از کم فی کس دو ریاستوں میں کانگریس اور بی جے پی کا بہت کچھ داؤ پر لگا ہے۔ ٹاملناڈو، کیرالا اور پڈوچیری میں16مئی کو ایک ہی دن رائے دہی ہوگی جب کہ مغربی بنگال میں الیکشن کے چھ اور آسام میں دو مرحلے ہوں گے ۔ تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی19مئی کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج پول شیڈول جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ۔ آسام میں کانگریس بر سر اقتدار ہے جب کہ بی جے پی، اے جی پی اور بعض دوسری چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر اقتدار کی بڑی دعویدار کی حیثیت سے ابھرنے کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ بی جے پی مغربی بنگال میں بڑی کھلاڑی بننا چاہتی ہے جہاں ترنمول کانگریس سے مقابلہ کے لئے امکان ہے کہ کانگریس اور بایاں بازو ہاتھ ملا لیں گے ۔2011ء کی طرح مغربی بنگال میں الیکشن چھ مرحلوں میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں4اپریل اور11اپریل کو ہوگا ۔ دیگر مرحلے 17اپریل،21اپریل،25اپریل،30اپریل اور5مئی کو ہوں گے ۔ آسام میں الیکشن دو مرحلوں میں4اپریل اور11اپریل کو ہوگا ۔ زیدی نے کہا کہ مغربی بنگال میں پہلے مرحلہ کے لئے دو تاریخیں علاقہ کی حساس نوعیت اور سیکوریٹی ملازمین کی دستیابی کے مد نظر طے کی گئی ہیں۔ کیونکہ فورسس کو آسام بھی بھیجنا ہوگا ۔ آسام بھی حساس ریاست شمار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں الیکشن کے مجموعی طور پر چھ مرحلے ہوں گے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ آسام، مغربی بنگال، کیرالا، ٹاملناڈو اور پڈوچیری مین اسمبلی الیکشن اپریل اور مئی میں ہوگا ۔ مثالی ضابطہ اخلاقی فی الفور نافذ ہوچکا ہے ۔ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں نوٹا( کوئی بھی نہیں) کا بٹن اب ایک نشان کے ساتھ موجود ہوگا ۔ پہلی مرتبہ کمیشن نے نوٹا کے لئے ایک نشان الاٹ کیا ہے جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن( این آئی دی) کا ڈیزائن کردہ ہے ۔ زیدی نے کہا کہ اس نئے نشان سے رائے دہندوں کو ووٹ ڈالنے میں مدد ملے گی۔ امیدواروں کی شناخت کے لئے کمیشن نے ایک اور اقدام کیا ہے کہ ای وی ایم بیالٹ اور پوسٹل بیالٹ پیپرس پر امید وار کی تصویر بھی شائع ہوگی ۔ اس سے ایک جیسے ناموں کے امید واروں کے تعلق سے الجھن دو رہوجائے گی۔ امید واروں کو اپنی تازہ اسٹامپ سائز تصویر فراہم کرنی ہوگی۔
4 States, Puducherry to go to polls between April 4 and May 16
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں