چین میں شدید آندھی - برفباری کا انتباہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-08

چین میں شدید آندھی - برفباری کا انتباہ

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کی نیشنل آبزوریٹری نے آج ایک انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں آندھی اور تیز ہواؤں کے امکانات ہیں اس کے علاوہ اس ہفتہ میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی ہوجائے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ موسمیات نے اس سلسلہ میں ایک بلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ تاکہ عوام چوکس رہیں اور احتیاطی اقدامات کرلیں ۔ چین میں چار مرحلہ جاتی وارننگس سسٹم ہے جس کے تحت عوام کو موسم کے تعلق سے معلومات فراہم کئے جاتے ہیں اور جب کبھی ناساز گار موسم کے خطرات ہوں تو اس سلسلہ میں بھی عوام کو واقف کروایا جاتا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ چین کی حکومت ریڈ ، آرینج، ایلو اور بلو الرٹ کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو موسم کے امکانی خطرات سے واقف کرواتی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس ہفتہ کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی کے امکانات ہیں اور کئی علاقوں میں بارش، برفباری کے امکانات کو بھی نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ چین کے محکمہ موسمیات کے ذرائع نے ہفتہ سے ہی عوام کو اس سلسلہ میں چوکس کرنا شروع کردیا ہے ۔

China issues alert for snow storms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں