پی ٹی آئی
چھتیس گڑھ کے بد ترین نکسل متاثرہ ضلع دانتے واڑہ کے جنگلات میں نکسلائٹس نے آج مہلک بارودی سرنگ دھماکہ کرتے ہوئے سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کو اڑا دیا اور اس میں سوار سات جوان ہلاک ہوگئے۔ بعد ازاں نکسلائٹس نے ان کے ہتھیار لوٹ لئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ واقعہ مذکورہ ضلع کے موضع ملواڑہ میں اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کا منی ٹرک ٹاٹا709تقریبا چار بجے شام ایک بارودی سرنگ پر س گزرا۔ دھماکہ کہ شدت سے اس میں سوار تمام سات جوان ہلاک ہوگئے ۔ ماؤسٹوں نے انتہائی چالاکی سے پکی سڑکوں کے نیچے بارودی سرنگ نصب کی تھی اور سی آر پی ایف جوان تین گاڑیوں کے قافلہ کی شکل میں وہاں سے گزر رہے تھے ۔ گاڑی اور اس میں سوار جوانوں کے پرخچے اڑ گئے اور دھماکے کے مقام پر چار فیٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔ سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل کے درگا پرشاد نے بتایا کہ یہ جوان ایک کیمپ سے دوسرے کیمپ منتقل ہورہے تھے کہ ان کی گاڑی زبردست دھماکہ کی زد میں آگئی۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے تاہم جوانوں کے ہتھیار لوٹے جانے کو مسترد کردیا۔ یہ جوان اپنے لڑاکا یونیفارم میں نہیں تھے کیونکہ ان میں سے بیشتر رخصت سے واپس آئے تھے ۔ بتایاجاتا ہے کہ گاڑی کو دھماکہ سے اڑانے کے لئے تقریبا بیس کلو گرام دھماکو اشیاء استعمال کی گئی تھی۔ کم از کم تین نعشیں بری طرح جھلس گئی تھیں اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے تھے۔ چنانچہ ان کی شناخت میں وقت درکار ہوگا۔ سی آر پی ایف نے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیاتا ہے تاکہ پتہ لگایاجاسکے کہ کن حالات میں یہ جوان سفر کرہے تھے کیونکہ زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگوں کے خطرات کے باعث ان علاقوں میں چار پہیے کی گاڑیوں کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ وہ اپنے ساتھ ہتھیار کیوں نہیں لے جارہے تھے کیونہ کسی کارروائی کے بغیر بھی انہیں اپنے ساتھ ہتھیار رکھنا لازمی ہے ۔ گاڑی اور سپاہیوں کے پرخچے اڑ گئے تھے اور سڑک پر چا فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا تھا۔ اسپیشل ڈائرکٹر جنرل پولیس انسداد نکسل کارروائیاں ڈی ایم اوستھی نے بتایا کہ ایک سیویلین گاڑی اس راستہ سے گزر رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ان شہریوں نے اس واقعہ کے بارے میں پولیس کو صرف مطلع کیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس دانتے واڑہ کملو چن کیشپ، پولیس فورس کے ساتھ وہاں پہنچ گئے اور نعشوں کو منتقل کیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جوانوں کا تعلق سی آر پی ایف کی 239ویں بٹالین سے تھا،جسے انسداد نکسلائٹ کارروائی کے لئے جنوبی بستر علاقہ میں تعینات کیا گیا تھا۔ ابتدای اطلاعات کے مطابق سب انسپکٹر رینک کے ایک عہدیدار اسکواڈکی قیادت کررہے تھے اور یونیفارم میں ملبوس نہیں تھے۔ نکسلائٹس نے جوانوں کے تمام ہتھیار لوٹ لیے ۔ جائے واقعہ پر مزید کمک روانہ کی گئی ہے چھتیش گڑھ کے کار گزار وزیر داخلہ اجئے چندرا کر نے بھی ریاستی اسمبلی کو مطلع کیا کہ نکسلائٹس حملہ میں سات سیکوریٹی جوان ہلا ک ہوئے ہیں۔
Chhattisgarh: IED blast kills 7 CRPF personnel in Dantewada
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں