ممتا کے خلاف کمیشن سے سی پی ایم کی شکایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-07

ممتا کے خلاف کمیشن سے سی پی ایم کی شکایت

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال میں انتخابات کا عمل شروع ہوتے ہی سیاسی پارٹیوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ سی پی ایم کے نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر ٹی وی کو انٹر ویو کے دینے کے درمیان اپوزیشن جماعتوں پر دھمکی دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے کہ ممتا بنرجی اپوزیشن جماعتوں کو دھمکا رہی ہیں ۔ سی پی ایم کے ریاستی سیکریٹریٹ کے ممبر رابن دیپ نے بتایا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو ممتا بنرجی کے انٹر ویو کا ویڈیو الیکشن کمیشن کو سونپا ہے ۔ ممتا بنرجی نے یہ انٹریو انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد دیا تھا جس میں انہوںنے الیکشن کمیشن کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کی ہیں۔ چیف الیکٹرول آفیسر سنیل گپتا نے آج نو سیاسی جماعتوں کے ساتھ آج میٹنگ بھی کی ہے۔ ممتا بنرجی نے اپنے انٹر ویو میں کہا کہ مرکزی سیکوریٹی فورسیس انتخابات کے درمیان ہی سیکوریٹی فراہم کرتی ہے اس کے بعد سال بھر ہماری پولیس سیکوریٹی مہیا کراتی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو پارٹی اپنے پرانے نعرے “تبدیلی چاہئے بدلہ نہیں” کو بدل بھی سکتی ہے۔ دیپ نے کہا کہ اس بیان کے ذریعہ ممتا بنرجی نے ووٹروں کو براہ راست دھمکی دینے کی کوشش کی ہے ۔ انہوں نے جلپائی گوری کے ایڈیشنل سپرنڈنٹ آف پولیس جیمس کو جور کو ترنمول کانگریس کا امید وار بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔ جیمس کوعلی پور ضلع کے کمار گرام اسمبلی حلقے سے امید واربنایا گیا ہے ۔ بدھ کے دن بھی سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور سنٹر کمیٹی کے ممبر نیو لت پال باسو نے چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی سے ملاقات کرکے مغربی بنگال میں امن و قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست میں حالات بہت ہی خراب ہیں، ووٹروں کو متاثر کیاجارہا ہے ۔ اس سلسلے میں سی پی ایم نے ایک میمورنڈم بھی سونپا تھا ۔ رابن دیپ نے کہا کہ ہمیں انتظار ہے کہ الیکشن کمیشن ہماری شکایت پر کیا کارروائی کرتی ہے ۔

CPM moves poll panel against Mamata for 'intimidating' voters

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں