روہت ویمولا کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی - ایس ڈی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-23

روہت ویمولا کو انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی - ایس ڈی پی آئی

SDPI-struggle-for-Rohit-Vemula-justice
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے روہت ویمولا کے انسٹی ٹیوشنل قتل معاملے میں JAC جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار سوشیل جسٹس کے زیر اہتمام امبیدکر بھون تا جنتر منتر "چلو دہلی" مارچ میں شرکت کی۔اس احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کے قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد سمیت ملک کے کئی حصوں سے پارٹی لیڈروں نے بھی شرکت کی ۔ جس میں خصوصی طور پر آندھر اپردیش سے قومی سکریٹری عبد الوارث، مدھیہ پردیش ریاستی صدر اڈوکیٹ ساجد صدیقی،ریاستی جنرل سکریٹری عبدالرؤف، ریاست دہلی کے پارٹی صدر اڈوکیٹ اسلم احمد، ریاستی جنرل سکریٹری اے آئی خان، اتر پردیش ریاستی جنرل سکریٹری نفیس نوری شریک رہے۔ واضح رہے کہ ایس ڈی پی آئی نے روہت ویمولا کو انصاف دلانے کے لیے ایک ملک گیر مہم کا بھی آغازکیا ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں شامل کارکنان اور لیڈران نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی،بھنڈاری دتا راؤ اور حیدر آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے عہد کیا ہے کہ روہت ویمولا کی لڑائی کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا۔ صرف روہت ویمولا ہی نہیں بلکہ ملک میں اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے طلبہ کے ساتھ ملک میں نسلی امتیاز کا جو ماحول پیدا ہوا ہے اس کے خلاف ایس ڈی پی آئی جمہوریت کے دائرے میں رہ کر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور جب تک اس ملک میں سب کو مساوی انصاف فراہم نہیں کیا جاتا ، ایس ڈی پی آئی اس ملک کے عوام تک پہنچ کر بیداری پیدا کرے گی اور اس ملک کے سیکولر اور جمہوری اقدار پر آنچ آنے نہیں دے گی۔

SDPI struggle for justice to Rohit Vemula

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں