دیہی ترقی کے لئے روربن مشن کا افتتاح - 5 کروڑ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-22

دیہی ترقی کے لئے روربن مشن کا افتتاح - 5 کروڑ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ

ڈونگر گڑھ
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے پر عزم روبن مشن( شیاما پرساد مکرجی رورل ۔ اربن مشن) کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کے آغاز کے لئے وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے صدر مقام سے110کلو میٹر دور علاقہ ڈونگر پور کے کورا بھاٹ دیہات کا انتخاب کیا۔ اس مشن کے تحت ملک بھر کے300دیہاتوں کو شہری ترقیاتی مراکز کے طور پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں کو تبدیل کرتے ہوئے شہری صورت گیری کے اس پراجکٹ کے لئے آئندہ تین برسوں میں زائد از5000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس پراجکٹ کے تحت دیہاتوں میں معاشی ، سماجی اور طبعی خلا کو دور کیاجائے گا۔ روبن مشن در اصل کانگریس کی زیر قیادت سابقہ یوپی اے حکومت کی جانب سے دیہاتوں کے عوام کو سہولتیں کی فراہمی اور اسکل ڈیولپمنٹ کی ترقی دیتے ہوئے دیہاتیوں کو شہروں کی طرف منتقل ہونے سے روکنے کے لئے شروع کردہ پاس( پروویژن آف اربن امینیٹز ان رورل ایریا) اسکیم کی تبدیل شدہ شکل ہے ۔روربن مشن کا افتتاح کرنے کے بعد تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت غریبوں، دلتوں اور سماج کے دیگر پچھڑے ہوئے طبقات کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روربان مشن کا اصل مقصد نوجوانوں کی دیہاتوں سے شہروں کی طرف منتقل مکانی سے روکنا ہے ۔ انہوں نے چھتیس گڑھ کے قبائلی علاقہ میں اس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے پچھلی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کسی نے بھی دیہاتوں میں سہولتیں فراہم کرنے کے متعلق سوچا تک نہیں تھا جب کہ دیہاتوں سے نقل مکانی کرنے پر شہری علاقوں اور شہروں میں گندگی بستیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان جیسے بڑے ملک میں مناسب معاشی ترقی کے بغیر نہیں رہ سکتے یہاں تک کہ دور دراز علاقہ کو بھی ترقیاتی مراکز کے طور پر ترقی دیتے ہوئے ان میں شہروں میں موجود سہولتوں کو فراہم کیاجارہا ہے ۔ ان سہولتوں میں شہری علاقوں کی طرح بہتر زندگی گزارنے کے مواقع جیسے تعلیم، صحت و نگہداشت اور انٹر نیٹ سہولت فراہم ہوگی ۔ انہوں نے سوچھ بھارت اور روربن مشن جیسے اسکیمات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی حکومت کی جانب سے شرو ع کردہ اسکیمات کی فہرست پیش کی۔ مودی نے کہا کہ ان تمام اسکیمات کا مقصد غریب عوام کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہ یہی ایک طریقہ ہے جس کے تحت ملک کے عوام کو فائدہ پہنچایاجاسکتا ہے اور ہم نے اس راہ پر آگے بڑھنا شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روربن مشن کے تحت300دیہی علاقوں کو ترقیاتی مراکز میں تبدیل کیاجائے گا۔ جس میں چار متصل دیہاتوں کو ایک ساتھ رکھاجائے گا اور ان میں عصری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس طرح کے100مراکز کو جاریہ سال ترقی دینے کے لئے چنا جاچکا ہے ۔ اس تقریب میں چیف منسٹر راجستھان رمن سنگھ اور مرکزی وزیر دیہی ترقیات بریندرا سنگھ موجود تھے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی طرز زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی، شہروں پر دباؤ میں کمی ہوگی اور نئے شہر ترقی پائیں گے جن کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جن میں بہترین معاشی سر گر میاں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس اسکیم کے کروڑہا عوام استفادہ کریں گے ۔ اسی دوران نیا رائے پور میں وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پردھان منتری آواس یوجنا کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد کہا کہ سال2022ء تک ملک بھر کے غریبوں کے لئے پانچ کروڑ مکانات تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے نوجوانوں میں ہنر مندی سے متعلق اسکل ڈیولپمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان روزگار پیدا کرنے والے بنیں ۔ مودی نے کہا کہ آزادی کے برسوں بعد بھی ملک میں ہنوز پانچ کروڑ ایسے خاندان ہیں جن کے پاس خود کا کوئی مکان نہیں ہے ۔

PM Modi launches ‘Rurban Mission’, says govt is for deprived sections

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں