پٹھان کوٹ حملہ - پاکستان مزید ثبوت مانگے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-02

پٹھان کوٹ حملہ - پاکستان مزید ثبوت مانگے گا

لاہور
پی ٹی آئی
پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے پر پاکستان نے آج کہا کہ وہ ہندوستان سے مزید ثبوت مانگے گا جب کہ چند دن قبل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ تحقیقات کے نتائج عنقریب منظر عام پرلائے جائیں گے ۔ پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کرنے والی پاکستانی حکومت کی چھ رکنی ٹیم نے وزارت خارجہ کو لکھا ہے کہ ہندوستان سے مزید ثبوت مانگے جائیں ۔ تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ گیند، پھر ہندوستان کے پالہ میں آگئی ہے کیونکہ ہمیں تحقیقات میں پیشرفت کے لئے مزید ثبوت درکار ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیم نے ہندوستان کے فراہم کردہ پانچ سل فون نمبروں(جنہیں ہندوستان سے پاکستان کو کال کرنے مبینہ طور پر استعمال کیا گیا تھا) کی تحقیقات لگ بھگ مکمل کرلی ہے ۔ ان نمبروں سے مزید کچھ پتہ نہیں چل سکا کیونکہ یہ غیر رجسٹرڈ ہیں اور فرضی ناموں پر لئے گئے ہیں۔ تحقیقات آگے نہیں بڑھ رہی ہیں ۔ ٹیم کو مزید ثبوت کی ضرورت ہے لہذا اس نے حکومت کو لکھا ہے کہ وہ ہندوستان سے بات کرے، صورتحال کی جانکاری دے اور مزید ثبوت مانگے تاکہ تحقیقات میں پیشرفت ہو ۔ پٹھان کوٹ واقعہ کے سلسلہ میں تحویل میں لئے گئے افرد بشمول ممنوعہ جیش محمد سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بارے میں پوچھنے پر ذرائع نے کہا کہ پہلے ہندوستان سے مزید ثبوت آنے دیجئے ۔

Pathankot attack: Pakistan wants more leads from India, probe hits dead end

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں