حیدرآباد میں ویلنٹائن ڈے کے خلاف مظاہرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-15

حیدرآباد میں ویلنٹائن ڈے کے خلاف مظاہرے

حیدرآباد
پی ٹی آئی
پولیس نے آج شہر کے مختلف مقامات سے بجرنگ دل اور وشو ا ہندو پریشد ( وی ایچ پی)کے کئی کارکنوں کو اس وقت حراست میں لے لیا جب کہ وہ ویلنٹائن ڈے( یوم عاشقان) کے اہتمام کے خلاف احتجاج کررہے تھے ۔ شہر میں دائیں بازو جماعتوں کے امکانی احتجاج کے پیش نظر پولیس نے سخت صیانتی انتظامات کئے تھے ۔ پیراڈائز سرکل کے قریب پولیس نے وی ایچ پی کے 12کارکنوں کو اس وت حراست میں لے لیا جب کہ وہ یوم عاشقان کے خلاف احتجاج کررہے تھے اور نعرے بلند کررہے تھے ۔ احتجاجی یوم عاشقان پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگا رہے تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (سیف آباد ڈیویژن) جے سریندر ریڈی نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ عابڈس علاقہ سے بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے پتلہ نذر آتش کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔ ان دو تنظیموں کے17کارکنوں کو احتیاطی تقاضوں کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔ انسپکٹر کے سرینواس نے یہ بات کہی ۔ وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے قائدین نے نوجوانوں کو یوم عاشقان منانے کے خلاف انتباہ دیا تھا اور کہا کہ یہ ہندوستانی تہذیب کے خلاف ہے ۔ قبل ازیں انہوں نے نوجوانوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پارکوں اور دیگر عوامی مقامات پر نوجوان جوڑے اس طرح کی سر گرمیوں میں ملوث پائے گئے تو وہ ان کی شادیاں کرادیں گے ۔ مقامی بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے قائدین نے کہا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو جوان سر گرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں ، پکڑ کر ان کی کاؤنسلنگ کی جائے گی اور ان کی غلط سر گرمیوں سے ان کے والدین کو بھی واقف کرایا جائے گا۔ اس دوران آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ارکان نے بھی یوم عاشقان کو اسلام اور مسلم تہذیب کے مگائر قرار دیا اور مسلم نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ اس طرح کی سر گرمیوں سے دور رہیں اور یوم عاشقان کا قطعی اہتمام نہ کریں ۔ اے سی پی نے کہا کہ یوم عاشقان کے پیش نظر شہر میں ممکنہ صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف پارکوں اور عام عوامی مقامات پر سیکوریٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یوم عاشقان منانا چاتا ہے تو وہ آزاد ہے وہ ویلنٹائن ڈے مناسکتا ہے جو اس کا حق ہے ۔ ریڈی نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران رکاوٹ بننے والے اور نقص امن پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ دریں اثناء عثمانیہ یونیورسٹی کی طلابی تنظیموں نے انڈین لوورس یونیٹی( آئی ایل یو) کے بیانر تلے یونیورسٹی کیمپس میں آرٹس کالج کے سامنے کھلے عام ویلنٹائن ڈے کے اہتمام کا اعلان کیا ہے ۔ طلباء تنظیموں جیسے اے آئی ایس ایف، ایس ایف آئی، تلنگانہ ودیاونتولہ ویدیکا اور دیگر نے یونیورسٹی کیمپس میں ویلنٹائن ڈے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شہر کے مختلف مقامات پر وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کئی کارکنوں نے آج یوم عاشقان کے خلاف احتجاج منظم کیا جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ پیراڈائز سرکل پر وی ایچ پی کے12 کارکنوں کو یوم عاشقان پر امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھرنا منظم کرنے پر گرفتار کرلیا۔

Mild protests mark Valentine's Day in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں