حیدرآباد میں بین الاقوامی شہری ہوا بازی کانفرنس نمائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-25

حیدرآباد میں بین الاقوامی شہری ہوا بازی کانفرنس نمائش

حیدرآباد
منصف نیو ز بیورو
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی ، یہاں پانچویں بین الاقوامی نمائش اور شہری ہوا بازی کانفرنس انڈیا ایویشن2016کا افتتاح کریں گے ۔ یہ کانفرنس ، بیگم پیٹ حیدرآبادمیں15-16مارچ منعقد ہوگی ۔ سکریٹری شہری ہوا بازی راجیو نیان چوبے، نے آج چیف سکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کا اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا جس میں انڈیا ایویشن شو کے کامیاب انصرام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ چوبے نے کہا کہ پہلی بار صدر جمہوریہ اس شو کے افتتاح کے لئے یہاں آنے والے ہیں اس لئے اب ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس شو کے کامیاب انعقاد و انصرام کے لئے نقائص سے پاک اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل تعمیر کے علاقوں میں کئی رکاوٹیں ہیں تاہم سٹٰ پولیس نے اس بات کا واضح تیقن دیا کہ اس شوکے کامیاب انعقاد میں تعمیری سر گرمیوں کو رکاوٹ بننے نہیں دیاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پہنچنے والی سڑکیں کافی تنگ ہیں ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جو تکلیف کا باعث نہ بن سکیں ۔ قبل ازیں سکریٹری شہری ہوا بازی چوبے نے سکریٹری انڈسٹریز ارویندر کمار کے ساتھ بیگم پیٹ ایر پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اس پروگرام کے سلسلہ میں پارکنگ اور دیگر انتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے افتتاحی ہال ، کانفرنس ہال ، اسٹانکس ، ڈسپلے مقام کا بھی معائنہ کیا ۔ علاوہ ازیں انہوں نے نمائش کا علاقہ اور اس مقام کا بھی معائنہ کیا جہاں سے صدر جمہوریہ اس شو کا نظارہ کریں گے ۔ پانچ روز تک چلنے والے اس شو کا آغاز16مارچ سے ہوگا ۔ پہلے تین بزنس کے ایام رہین گے ۔ عوام کے لئے یہ شو19 اور20مارچ کو رہے گا ۔دوسرے دن ، وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو ، بین الاقوامی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کریں گے ۔ اس انڈیا ایویشن شو میں مختلف ادارے ایر کرافٹ مینو فیکچرس، ایر کرافٹ مشنری اور آلات کی تیاری، اسکلس ڈیولپمنٹ اور ٹریننگ انسٹی ٹیوشنس ، ایر لائن سرویس ، ایر کارگو کارپٹ ، ایر پورٹ انفراسٹرکچر ڈیولپرس ، اسپیس انڈسٹری اینڈ آپریشن جیسے200بڑے اداروں کی شرکت متوقع ہے ۔امریکہ اور کنیڈا شراکت دار ممالک ہیں۔ دیگر25بیرونی ممالک فرانس، مارشیس ، بلجیم، جرمنی، نیوزی لینڈ ، جنوبی کوریا ، یونان، سنگا پور اور دیگر کے وفود بھی شرکت کریں گے ۔ بوئنگ ایربس، ٹاکسٹر ان، امبریر، گلف اسٹریم، دا سالٹ کے علاوہ ہیلی کاپٹر سازی کی بڑی کمپنیاں آگسٹاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر یرشن ہیلی کاپٹرس، ایربس ہیلی کاپٹر ، بڑے انجن تیار کرنے والی کمپنیاں سی ایف ایم، یو ٹی سی ، جی ایس ایویشن، اینڈرولس ، رووسی، بڑی ایر لائن کمپنیاں جیسے قطر، ایمریٹس اور اتحاد بھی اس شو میں شرکت کریں گے ۔ ملک کی ریاستیں ، گجرات، مہاراشٹرا، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے وفود کی شرکت متوقع ہے ۔ اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق ایم جی گوپال ، پرنسپال سکریٹری جی اے ڈی آدھار سنہا، پرنسپال سکریٹری ریونیو بی آرمینا، مینجنگ ڈائرکٹر و ریل این وی ایس ریڈی اور دیگر عہدیداراس جائزہ اجلاس میں شریک تھے ۔

India Aviation Hyderabad 2016

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں