تامل ناڈو اسمبلی انتخابات ۔ ڈی ایم کے اور کانگریس کا اتحاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-14

تامل ناڈو اسمبلی انتخابات ۔ ڈی ایم کے اور کانگریس کا اتحاد

چنئی
پی ٹی آئی
کانگریس اور ڈی ایم کے نے تین سال بعد آئندہ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کے لئے اتحاد کیا ہے ۔ سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ڈی ایم کے کو سب سے قابل اعتماد اتحادی ، بتاتے ہوئے پارٹی کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی ایم کے صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد غلام نبی آزاد نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سیٹ تقسیم اور ڈی ایم کے کی قیادت والی حکومت کا حصہ بننے جیسے مسئلے اب اہم نہیں ہیں ، بلکہ بنیادی مقصد ڈی ایم کے کو اقتدار مین واپس لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے کی قیادت میں الیکشن لڑا جائے گا اور اس اتحاد میں ڈی ایم کے سمیت زیادہ ساتھیوں کو شامل کرنے کی ذمہ داری کرناندھی کی پارٹی پر ہوگی ۔ کانگریس پرسری لنکا تملوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈی ایم کے2013میں اتحاد سے الگ ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے2013سے2016کے حالات میں کچھ تبدیلی آئی ہے ، یہ پوچھے جانے پر کہ آزاد نے کہا کہ سیاست میں، مجبوریاں اور دباؤ ہوتے ہیں اور ماضی میں دونوں جماعتوں نے ساتھ میں انتخابات بھی جیت لیا ہے ۔ مبینہ اسپیکٹرم گھوٹالہ معاملے میں سابق مرکزی وزیر اے راجا اور کروناندھی کی بیٹی، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کنی موجھی کی گرفتاری کے پس منظر میں ڈی ایم کے اور کانگریس کی علیحدگی سامنے آئی تھی ۔ کانگریس نے گزشتہ لوک سبھا انتخابات اپنے طور پر لڑا تھا جس میں اسے خالی ہاتھ ہی رہنے پر ہی اکتفا کرنا پڑا جبکہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے کے ساتھ لڑی کانگریس234افراد اسمبلی کے لئے محض پانچ نشستیں ہی حاصل کرپائی تھی۔

DMK, Congress join hands for Tamil Nadu polls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں