آرٹ - ذات اور مذہب و غیرہ سے بالاتر - وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-14

آرٹ - ذات اور مذہب و غیرہ سے بالاتر - وزیر اعظم

ممبئی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ آرٹ لوگوں کو تاریخ سے جوڑتا ہے اور یہ وقت ذات ، مذہب ، خطہ اور کسی بھی طرح کے حدود سے بالا تر ہے۔ ممبئی میں بامبے آرٹ سوسائٹی کی نئی عمارت کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ آرٹ ہماری تاریخ کو زندہ بناتا ہے اور اس پر وقت ، ذات ، علاقہ اور مذہب کا اثر نہیں پڑتا ۔ انہوں نے کہا کہ فن کو کسی بھی سرحد میں قید نہیں کیا جاسکتا۔ یہ صرف فخر محسوس کرنے کے لئے ہی نہیں بلکہ سماج کی طاقت بھی ہے ۔ فن پہلے فنکار کے دل و دماغ میں آتا ہے اور پھر کاغذ اور کینواس پر یہ مختلف شکل لیتا ہے ۔ ممبئی کے آرٹ اور کلچر پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ممبئی اس معاملے میں ثروت مند ہے کہ یہاں مقامی فنکارتو ہیں ہی ساتھ ہی ملک بھر کے فن کار بھی یہاں آتے ہیں ۔ مہاراشٹر میں فن اور ادب کا ایک خصوصی مقام ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بامبے آرٹ سوسائٹی کا تین صدیوں سے اثر ہے جس کی وجہ فن سے ملنے والا پیغام اور فن کے تئیں محبت ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ممبئی ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کی ثقافتی اور ادبی راجدھانی بھی ہے ۔ یہ ڈرامہ اور سنیما کے معاملے میں بھی بے مثال ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے دو کتابوں کا اجرا بھی کیا اور اس کے بعد آرٹ گیلری میں تصویروں اور مجسموں کا دیدار کیا۔

art transcends time, race and religious barriers, Prime Minister Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں