پسماندہ طبقات کی معاشی حالت کا جلد سروے - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-14

پسماندہ طبقات کی معاشی حالت کا جلد سروے - چندرا بابو نائیڈو

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش ریاست میں پسماندہ طبقات کی معاشی حالت کا جائزہ لینے بہت جلد ایک سروے کروائے گی ۔ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ اعلان کیا ۔ چیف منسٹر نے پسماندہ طبقات کے لئے منعقدہ قرض میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بی سیز کی معاشی صورتحال کا جائزہ لینے سروے کروایاجائے گا۔ ہمارا اصل مقصد غربت سے پاک سماج کا قیام اور معاشی نابراری کو ختم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں جملہ139پسماندہ طبقات ہیں اوران کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے ۔ تقریب کے بعض شرکاء نے اجلاس میں چیف منسٹر کی تقریر کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش کی اور بی سی فہرست میں کاپو طبقہ کو شامل کرنے کے اقدام کے پیش نظر بی سیز کے لئے تحفظات ختم کرنے سے باز رہنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ چیف منسٹر نے گروپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت پسماندہ طبقات کے ساتھ کبھی بھی نا انصافی نہیں کرے گی ۔ پسماندہ طبقات تلگو دیشم پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ بی سیز کے بغیر ٹی ڈی پی کا کوئی وجود نہیں رہے گا چنانچہ ان سے نا انصافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ نائیدو نے تاہم کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں ذات پات کا نظام نہیں ہے ۔ کسی ذات یا طبقہ مٰں پیدا ہونا محض ایک اتفاق ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ سماج میں صرف دو طبقات پائے جاتے ہیں ایک غریب اور دوسرا امیر ۔ امیر اپنا خیال خود رکھ سکتے ہیں ۔ اور حکومت غریبوں کو اونچا اٹھانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرے گی ۔ چیف منسٹر نے خود روزگار وینچرس شروع کرنے کے لئے34,000بی سی استفادہ کنندگان میں115کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی ۔ پہلے مرحلہ میں چند ماہ قبل37,000بی سی استفادہ کنندگان میں127کروڑ روپے تقسیم کئے گئے تھے ۔

AP govt to commission study on economic condition of BCs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں