بی بی سی لندن نے سعودی عرب کو بدنام کرنے ترجمان داخلہ کا بیان بدل دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-05

بی بی سی لندن نے سعودی عرب کو بدنام کرنے ترجمان داخلہ کا بیان بدل دیا

لندن
اردو نیوز (سعودی عرب)
بی بی سی لندن نے دہشت گردوں کی مالی اعانت سے متعلق سعودی وزارت خارجہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ بی بی سی نے پیشہ وارانہ اصول پامال کر کے جان بوجھ کر سعودی عرب کوبدنام کیا۔ بی بی سی نے عربی متن بڑی حد تک درست شکل میں جاری کیا جب کہ اسے انگریزی ترجمے میں ردوبدل کر دی۔ الترکی نے بی بی سی کو انٹر ویو میں کہا تھا کہ سعودی عرب نے کبھی کسی دہشت گردجماعت کی مالی اعانتنہیں کی البتہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کے سر ابھارنے سے کافی عرصہ قبل مملکت کی مالی اعانت سے ناجائز فائدہ اٹھایاگیا ۔ لوگوں سے فلاحی کاموں اور ناداروں کی مدد کے لئے پیسے جمع کئے جاتے تھے ۔ اور افغانستان میں القاعدہ کو مذکورہ رقم حوالے کردی جاتی تھی۔ منصور الترکی نے بی بی سی کے ہاٹ ٹاک پر وگرام کو انٹر ویو میں واضح کیا تھا کہ سعودی عرب نے کبھی کسی دہشت گرد تنظیم کی مالی مدد نہیں کی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض عناصر کار خیر میں مالی مدد وصول کرکے اس سے ناجائز فائدہ اٹھا لیتے تھے۔ جیسے ہی سعودی حکومت کو اس حوالے سے کوئی ثبوت ملتا تھا وہ اس کے خلاف کارروائی کرتی تھی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں