پی ٹی آئی
پاکستان آئندہ ہفتہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کی بحالی کے مقصد سے چار رخی بات چیت کی تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وزارت خارجہ کے دفتر کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ چار فریقی گروپ کی میٹنگ میں افغانستان، چین، پاکستان اور امریکہ شرکت کریں گے جس کا آغاز اسلام آباد میں6فروری سے ہوگا ۔ خلیل اللہ نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان میں ہم آہنگی کے لئے نقشہ راہ کو قطعیت دینے کے لئے تبادلہ خیال ہوگا ۔ حالیہ ہفتوں میں یہ تیسرا اجلاس ہوگا ۔ پاکستان ، افغانستان ، امریکہ اور چین کے نمائندے اس سے قبل دوبار ملاقات کرچکے ہیں ۔ ان ملاقاتوں کا مقصد طالبان اور افغان حکومت کے درمیان من مذاکرات کے لئے روڈ میاپ طے کرنا ہے۔ چار رخی گروپ کا گزشتہ ماہ دسمبر میں قیام عمل میں آیا تھا تاکہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا احیاء ہوسکے جو طالبان کے سربراہ ملا عمر کی موت کی خبر کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں ۔ تیسرے اجلاس کی تواریخ اور مقام کا اعلان کابل میں منعقد شدنی اجلاس کے اختتام پر کیاجائے گا۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف جلد ہی اس سلسلہ میں قطر کا دورہ بھی کریں گے تاکہ بات چیت کا احیاء عمل میں آسکے ۔ قطر میں طالبان کا دفتر قائم ہے ۔ آج چار رخی بات چیت کے متعلق اعلان سے قبل افغان طالبان نے کہا تھا کہ قطر میں واقع ان کا سیاسی دفتر کو ان کی طرف سے بات چیت کرنے مجاز گردانا گیا ہے۔ طالبان کے قطر میں واقع دفتر کے ارکان کے بارے میں خیال کیاجارہا ہے کہ وہ ملا اختر منصور سے راست طور پر رابطہ رکھتے ہیں ۔ پاکستان اور امریکہ کے عہدہ دار اس وقت موجود تھے جب طالبان اور افغانستان حکومت کے نمائندوں نے اسلام آباد کے قریب مری میں پہلی مرحلہ کی بات چیت کی تھی ۔ افغانستان میں بحالی امن کا مرحلہ تمام فریقین کے لئے آزمائش ہے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں