ہند امریکہ فوجی تعلقات میں بہتری اولین ترجیح - ایڈمرل ہیری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-29

ہند امریکہ فوجی تعلقات میں بہتری اولین ترجیح - ایڈمرل ہیری

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکہ کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اپنے دور ہند سے پیشتر کہا کہ ہند۔ امریکہ دفاعی تعاون کے سلسلے میں وہ پر امید اور پرجوش ہیں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ فوج سے فوج کے تعلقات کو بہتر بنانا ان کی اولین ترجیح ہے ۔ میں ہندوستان کے ساتھ تقریبا ہر سطح پر ہمارے فوج سے فوج کے تعلقات کے تعلق سے پر امید اور پر جوش ہوں۔ امریکی پیسفک کمانڈ کے کمانڈر اڈ میرل ہیری ہیرس نے یہ بات کل مرکز برائے تزویراتی و بین الاقوامی مطالعات( سی ایس آئی ایس) میں ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ ہیرس جو مارچ میں دورہ ہند پر آنے والے ہیں ۔ نے کہا کہ ہند۔ امریکہ فوج سے فوت تعلقات اس لئے اہم نہٰں ہیں کہ یہ چین کو جواب ہے بلکہ اس لئے کہ ہماری جمہوری اقدار مشترک ہیں اور ہند۔ ایشیا پیسفک علاقہ کے تعلق سے ہم مشترک نظریہ رکھتے ہیں ۔ ہیرس نے کہا کہ اس عہدہ سے قبل وہ پیسفک فلیٹ کمانڈر رہ چکے ہیں اور ہوا بازی تربیتی مراکز کا مشاہدہ کرنے ہندوستان کا دورہ کرنے اور دہلی اور گوا جانے کا انہیں موقع ملا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کافی قابل اور پرجوش ہیں ۔ اور ہمارے صدر اور ان کے وزیر اعطم کے درمیان تعلقات نے مجموعی تعلقات کو حیرت انگیز اور بہتر طریقے سے آگے بڑھایا ہے ۔ پاکوم کمانڈر نے کہا کہ ہند۔ امریکہ فوج سے فوج تعلقات کو بہتر بنانا ان کی ترجیح ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہر کمانڈر وہاں جاچکا ہے یا جائے گا۔ میں بطور پاکوم کمانڈر مارچ میں جاؤں گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں