ایجنسیاں
بزرگ بی جے پی قائد یشونت سنہا نے ہفتہ کے دن وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی اور یہ لوگ اسی طرح کی ہزیمت اٹھائیں گے جیسا کہ ایمر جنسی کے بعد اندرا گاندھی کی زیر قیادت کانگریس کا حال ہوا تھا ۔ سنہا جنہیں کچھ اور بی جے پی بزرگ قائدین کے ساتھ پارٹی میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا ، جنہوں نے پیانل بات چیت کے ڈیفکلٹ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، جس میں سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے بھی بات کی۔ یہ حقیقت ہے کہ بغیر بات چیت کے کوئی بھی امید نہیں رہتی اور یہ ہندوستانی جمہوریت کی ایک عظیم طاقت ہے ۔ یہاں ہر سمت نامعقولیت پھیلی ہوئی ہے ، موجودہ حالت پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ تاہم عظیم ہندوستانی سماجی اسے دیکھ لے گا اور جو لوگ بات چیت پر یقین نہیں رکھتے انہیں دھول چٹا دی جائے گی۔ سنہا نے کہا۔ ہندوستان کی عوام انہیں دھول چٹا دے گی ۔ آپ صرف اگلے انتخابات کا انتظارکیجئے۔ سنہا جو اٹل بہاری واجپائی حکومت میں وزیر فینانس تھے نے مودی کا نام لئے بغیر تبصرہ کیا ، ہم سب جانتے ہیں کہ ہندوستان کی عوام نے ایمر جنسی کے دورہ میں کیسا رد عمل ظاہر کیا تھا ، سب سے بڑی جمہوری طاقت ہمارے ملک میں اختلاف رائے کو اہمیت ہے ۔ انہوں نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ موجودہ حکومت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی اس بات کا حوالہ دیا کہ اپویشن پارلیمنٹ کی کارروائی میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے ۔
Senior BJP leader Yashwant Sinha criticized Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں