وزیراعظم مودی نے پٹھان کوٹ دورہ میں تاخیر کیوں کی - کانگریس کا سوال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-10

وزیراعظم مودی نے پٹھان کوٹ دورہ میں تاخیر کیوں کی - کانگریس کا سوال

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر دہشت گرد حملہ کے ایک ہفتہ بعد پٹھان کوٹ کاد ورہ کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ صرف تصویریں کھنچانے کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ رندیپ سرجے والا نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ کے 8دن بعد وزیر اعظم کا دورہ صرف تصویر کشی تک گھٹ کر رہ گیا ۔ تقاضہ وقت جیش محمد کے خلاف کارروائی یقینی بنانا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مودی جی قوم کو بتائیں گے کہ اہم مسائل پر انہوں نے کیا کارروائی کی ہے۔ کانگریس نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی ، پاکستانی وزیر اعظم کی سالگرہ بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں لیکن پٹھان کوٹ کا خیال رکھنے میں انہیں8دن لگ جاتے ہیں ۔ پارٹی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم مودی ،پاکستانی وزیر اعظم کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے اپنے طیارہ کا رخ موڑ دیتے ہیں لیکن انہیں پٹھان کوٹ پہ نچنے کے لئے8دن درکار ہوتے ہیں ۔ کانگریس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔ اس نے کہا کرتے نہیں آتنگ پہ وار کیا ایسے ہی چلے گی مودی سرکار۔ اپوزیشن کانگریس پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد سے مودی حکومت کون شانہ تنقید بناتی رہی ہے ۔ اس نے لوک سبھا الیکشن کے دوران بی جے پی کے نعرہ"بہت ہوا سیما پر وار، اب کی بار مودی سرکار" کا بھی حوالہ دیا۔ وزیر اعظم نے آج صورتحال سے راست واقفیت کے لئے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ کا دورہ کیا ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر 5جنوری کو پٹھان کوٹ گئے تھے۔

Pathankot strike: Congress questions PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں