جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد نیشنل کانفرنس کی جانب سے مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-18

جموں و کشمیر میں بی جے پی کے ساتھ اتحاد نیشنل کانفرنس کی جانب سے مسترد

سری نگر، جموں
پی ٹی آئی
این سی قائد و سابق چیف منسٹر عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں تشکیل حکومت میں بی جے پی کے ساتھ کسی اتحاد کی بات کو مسترد کردیا ہے ، یہاں تک کہ ان کے والد فاروق عبداللہ بھی کل دئیے گئے اپنے بیان سے منحرف ہوگئے ہیں ، جس میں انہوں نے اس طرح کے امکان کا مشورہ دیا تھا ۔ عمر جو این سی ورکنگ پریسیڈنٹ ہیں، کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار کی بھوکی نہیں ہے اور تخیلاتی وعدے نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا ہم نے سال بھر پہلے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے مواقع مسدود کردئیے تھے اور ایسا کرنے کی وجوہات غیر متبدلہ طور پر برقرار ہیں ۔ عمر عبداللہ نے یہ بات اپنے آفیشل فیس بک پیج پر تحریر کی ہے ۔ فاروق نے یہاں ایک تقریب کے حاشیہ میں کہا تھا کہ اگر وہ( پی ڈی پی اور بی جے پی) عوام کے مسائل حل نہیں کرسکتی ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اسمبلی تحلیل کردیں اور نئے انتخابات منعقد کروائیں ۔ ان کے اس بیان پر اگر بی جے پی قیادت ریاست میں حکومت قائم کرنے کے لئے ان سے رجوع ہوتی ہے تو ان کی پارٹی کے دروازے کھلے ہیں ۔ اس پر تبصرہ کرنے کے لئے جب ان سے کہا گیا تو انہوں نے کہا کبھی بھی نہیں کہا تھا کہ ان کی پارٹی، بی جے پی کے ساتھ جارہی ہے ۔

National Conference rules out alliance with BJP in JK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں