مودی کی غیر مستحکم خارجہ پالیسی سے حملوں میں اضافہ - مایاوتی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

مودی کی غیر مستحکم خارجہ پالیسی سے حملوں میں اضافہ - مایاوتی

لکھنو
یو این آئی
بہوجن سماج پارٹی( بی ایس پی) سربراہ مایاوتی نے آج نریندر مودی حکومت پر غیر مستحکم خارجہ پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا جس کے نتیجہ میں پاکستان کی جانب سے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور بین الاقوامی سرحد کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت خارجہ پالیسی تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے ، جس کے نتیجہ میں یہ دہشت گرد حملہ ہوا ہے جو ملک کے لئے حقیقتاً باعث تشویش ہے۔ انہوں نے پارٹی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس میں سینئر قائدین کویہ بات بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی سرحدیں غیر محفوظ ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب بی جے پی قائدین ایودھیا مسئلہ اٹھاتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ عوام کے مسائل کو حل نہیں کررہے ہیں ۔

Modi's Pakistan policy ridden with instability: Mayawati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں