ملائشیا کو آئی ایس آئی ایس سے حقیقی خطرہ لاحق - وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-26

ملائشیا کو آئی ایس آئی ایس سے حقیقی خطرہ لاحق - وزیر اعظم

کوالالمپور
یو این آئی
ملائشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو دولت اسلامیہ (داعش) سے حقیقی خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے یہ بات دولت اسلامیہ کی علاقائی شاخ کی طرف سے حملوں کی وارننگ کا ویڈیو جاری کرنے کے کچھ ہی گھنٹے بعد کہی ۔ ویڈیو میں داعش کے کچھ حامیوں کی گرفتاری کے خلاف مسلم اکثریتی ملک پر حملہ کی وارننگ دی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس ویڈیو میں داعش کا نشان موجود ہے ۔ اگر اس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو یہ دولت اسلامیہ کی طرف سے ملائشیا کو پہلی وارننگ ہوگی۔ وزیر اعظم نے دہشت گردی کے حوالے سے ایک کانفرنس میں کہا کہ حکومت اس وارننگ کے تئیں کافی سنجیدہ ہے ۔ ملائشیا میں ویسے تو دہشت گردی کا بہت کم خطرہ ہے ۔ باوجود اس کہ ہم داعش کی اس دھمکی پر بہت سنجیدگی سے غور کررہے ہیں کیونکہ یہ ایسا چیلنج ہے جس سے دنیا بھر کو خطرہ لاحق ہے ۔ ملائشیا پولیس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے ڈائریکٹر ایوب خان مائیدن پچے کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں شدت پسند زیادہ منظم ہوگئے ہیں ۔ ویڈیو کے مندرجات کی بہر حال آزانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ ملائشیائی پولیس کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے سات مشتبہ کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے گولیاں ، جہادی لٹریچر، داعش کے جھنڈے اور پروپیگنڈے کی ویڈیو بھی برآمد کی گئی تھیں ۔ قبل ازیں ملائشیا کے دارالحکومت کوالمپور میں خود کش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Malaysia: Prime Minister Najib Razak warns Isis threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں