پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان نے دنیا کو فرقہ واریت نہیں بلکہ روحانیت کا درس دیا ہے ۔ جین مذہب کے ایک رہنما اچاریہ رتنا سندر سوری جی کی300ویں کتاب کا رسم اجرا انجام دینے کے بعد ویڈیو کانفرنس کے زریعہ خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ سابق صدر جمہوریہ اے پی کے عبدالکلام روحانیت کے ہنوستانی ورثہ میں یقین رکھتے تھے اور کہا تھا کہ اس کے ذریعہ انسانیت کئی ایسے بڑے چیلنجس سے نمٹ سکتی ہے جو آج دنیا کو در پیش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہنودستان وہ ملک ہے جس نے کبھی نسلی تفریق پر عمل نہیں کیا ۔ ہندوستان نے دنیا کو کبھی فرقہ واریت کا درس نہیں دیا بلکہ روحانیت سکھائی ہے ۔ مودی نے کہا کہ بعض اوقات برادری میں مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن روحانیت ہمیں ان مسائل سے نمٹنا سکھاتی ہے ۔ مودی نے جین مذہب کے اس لیڈر کو ایک عظیم سماجی اصلاح کار اور روحانی لیڈر قراردیا۔ اچاریہ رتنا سندر سوی کی یہ کتاب چار زبانوں ، انگریزی، ہندی، گجراتی ارو مراٹھی میں شائع کی گئی ہے۔ پنڈال میں موجود تیس ہزار سامعین سے ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ صرف ادب کے ذڑیعہ ہی کوئی تبدیلی پید اکی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ احساس ہے کہ قلب او ر روح جب تک اسے قبول نہیں کرے گی تب تک اس کا اثر نہیں ہوگا۔ ہمارا ملک ایک عظیم تہذیب اور تمدن رکھتا ہے اور اس ملک کے تمام سادھو سنتوں نے وطن کے تئیں اپنے فرض کی تکمیل کی ہے اور راشٹرا دھرم نبھایا ہے ۔ ہمارے مذہبی قائدین نے دنیا کو روحانیت کا درس دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کی اسی روایت کی عکاسی اچاریہ رتنا سندرسوی جی کی تحریروں میں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راج دھرم تمام مذاہب سے بالاتر ہے ۔
India has given spiritualism, not communalism to world: PM Modi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں