پی ٹی آئی
یوم جمہوریہ سے قبل مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج دہلی پولیس سربراہ اور انٹلیجنس و سیکوریٹی ایجنسیوں کے دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ قومی دارالحکومت کی سلامتی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ جاریہ سال یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر منعقد ہونے والی شاہانہ تقریب میں ملک کے سرکردہ قائدین بشمول صدر جمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی ، مرکزی وزیر ، سینئر سیول و ڈیفنس عہدیدار شرکت کریں گے جب کہ صدر فرانس فرانکوئی اولاند مہمان خصوصی ہوں گے ۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی اور دیگر عہدیداروں نے راج ناتھ سنگھ کو قومی دارالحکومت میں زمین تا فضا سیکوریٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی پریز نٹیشن دیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کے بعد شہر میں پہلے ہی سخت چوکسی برتی جارہی ہے ، کیوں کہ ایسی انٹلیجنس اطلاعات ملی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ کم از کم د و دہشت گرد دہلی میں داخل ہوچکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا یوم جمہوریہ سے قبل دہلی میں اعلیٰ ترین سیکوریٹی انتظامات کیے جائیں گے ۔ پٹھان کوٹ ایر بیس پر حملہ سے چند دن قبل مرکزی سیکوریٹی ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ8تا10دہشت گرد وں کا ایک گروہ، پاکستان سے سرحد عبور کرتے ہوئے یہاں پہنچا ہے ۔ حکومت پنجاب کی ایسی ہی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کے کم از کم15دہشت گرد بارڈر پر سیکوریٹی توڑ چکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ مزید چند دہشت گرد ہوسکتے ہیں ، جو حملہ کے لئے موقع کی تلاش میں ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر فرانس اولاند کے دورہ کے موقع پر بے نقص سیکوریٹی کویقینی بنانے ہر ممکن قدم اٹھایاجارہا ہے ۔ خصوصا اس لئے بھی کیوں کہ13نومبر کو پیرس میں بد ترین دہشت گرد حملہ ہوا تھا جس میں130افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ زمینی فورسس کی تعینای کے علاوہ حکومت طیارہ شکن توپیں نصب کرتے ہوئے اور دہلی کے کئی علاقوں میں عدم پرواز منطقہ کا اعلان کرتے ہوئے فضائی سیکوریٹی کو بھی یقینی بنائے گی ۔ دہلی پولیس کے80ہزار ملازمین کے علاوہ10ہزار نیم فوجی سیکوریٹی عملہ کو بھی قومی دارالحکومت میں تعینات کیا جائے گا تاکہ وسیع تر سیکوریٹی کو یقینی بنایاجاسکے ۔ پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے پر دہشت گرد حملہ کے تقریبا ایک ہفتہ بعد قومی دارالحکومت میں اضافی نیم فوجی فورسس تعینات کردی گئی تھیں۔
Delhi Security Republic Day
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں