افغانستان کے بارے میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان میں سشما سوراج کی شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

افغانستان کے بارے میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان میں سشما سوراج کی شرکت

اسلام آباد
پی ٹی آئی
مودی حکومت کے کسی وزیر کے پہلے دورے پاکتان پہونچتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو بہتر ہونا چاہئے اور وہ باہمی رشتوں کو بہتر بنانے کی راہوں پر بات چیت کریں گے ۔ سشما سوراج نے دو روزہ دورہ پر اسلام آباد پہونچنے کے بعد کہا کہ میں اس پیام کے ساتھ یہاں آئی ہوں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اچھے ہونے چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے ۔ وہ چہار شنبہ کو اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز سے بات چیت کریں گی اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گی ۔ سشما سوراج افغانستان کے بارے میں چہار شنبہ کو پانچویں وزارتی میٹنگ ہارٹ آف ایشیا میں ہندوستانی وفد کی قیادت کریں گی۔ انہوں نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کردیا کہ وہ پاکستانی قائدین کے ساتھ کیا بات چیت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت میں کیا ہوگا اس کا علم ملاقات کے بعد ہوجائے گا ۔ سشما سوراج نے سرتاج عزیز کی جانب سے ترتیب دئیے گئے بنکویٹ میں شرکت کی ۔ یہ بینکویٹ کانفرنس میں حصہ لینے والے مندوبین کے لئے ترتیب دیا گیا تھا ۔ سرتاج عزیز نے گرمجوشی سے سشما سوراج کا استقبال کیا اور دونوں نے کچھ دیر بات چیت بھی کی۔ سرتاج عزیز سشما سوراج کے بازو بیٹھے تھے ۔ اپنی چاہر شنبہ کی بات چیت کے لئے خوشگوار ماحول پیدا کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے تعقلات بہتر بنانے کی خواہش اور امید کا اظہار کیا جو گزشتہ چند ماہ کے دوران تلخ رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی ۔ سرتاج عزیز نے اس موقع پر کہا وہ چہار شنبہ کی ملاقات سے اچھے اور مثبت نتیجہ کی توقع کررہے ہیں اور دونوں ملکو کو تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بات چیت کرنی چاہئے۔ ذرائع کے مطابق سشما سوراج اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے لئے کوئی خاص ایجنڈہ لے کر نہیں جارہی ہیں ۔ وہ چاہیں گی کہ پاکستان کے موقف کا بھی انکشاف ہو۔ ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان کا موقف پہلے سے ہی واضح ہے۔ وہ تشدد اور دہشت گردی سے پاک ماحول میں ہر معاملہ پر بات چیت کے لئے تیارہے۔ اس لئے سرتاج عزیز کے ساتھ ملاقات میں ہندوستان کی جانب سے سے اسی ایجنڈہ پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں امن و سلامتی اور علاقائی رابطہ پر خصوصی بات چیت ہوگی ۔ اس لئے ہندوستان اس بات پر زور دے گاکہ پاکستان اگر افغانستان کو ایک علاقائی تجارتی مرکز کے طور پر تیار کئے جانے کے حق میں ہے تو اسے ہندوستان اور افغانستان کے ٹرکوں کو براہ راست اٹاری اور واگھا سرحد تک آنے کی اجازت دینی چاہئے ۔ سشما سوراج2012ء کے بعد سے پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ہندوستانی وزیر خارجہ ہے۔ سشما سوراج کی آمد سے قبل نواز شریف نے اعلٰی عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کی۔
ہندوستان2016ء کے آخری سہ ماہی میں افغانستان کے باتے میں آئندہ کثیر رخی اجلاس کی میزبانی کرے گا ۔ ہارٹ آ ف ایشیا کانفرنس میں حصہ لینے والے ممالک کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے بعد ہندوستانی مندوبین نے کہا کہ ایک اعلامیہ پر کام کیاجارہا ہے جس میں خطہ میں دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں اور ٹھکانے نہ دئیے جانے پر زور دیا جائے گا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اہم واقعہ یہ ہے کہ ہندوستان2016ء کے آخری سہ ماہی میں آئندہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

Sushma Swaraj to represent India tomorrow at ‘Heart of Asia’ conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں