لندن میں دو ہندوستانیوں کو استثنائی کام کے لئے کوئنس ینگ لیڈرس کا ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-10

لندن میں دو ہندوستانیوں کو استثنائی کام کے لئے کوئنس ینگ لیڈرس کا ایوارڈ

2-Indians-Win-Queens-Young-Leaders-Award
لندن
پی ٹی آئی
دو ہندوستانیوں نے برطانیہ میں اپنی کمیونٹیز میں دیگر کی زندگیوں کو تبدیل کرنے اور ایک دیر پا فرق لانے کے لئے ان کے استثنائی کام کے لئے کوئنس ینگ لیڈرس ایوارڈ جیتا ہے ۔ ہندوستانی نژاد 21سالہ کارتک ساو نے اور نیہا سوین ان60دیگر افراد میں شامل ہیں جنہوں نے کوئنس ینگ لیڈرس ایوارڈ2016جتیا ہے جو آئندہ سال جون میں بیکنگھم پیالس میں ایک تقریب میں برطانوی ملکہ کی جانب سے پیش کیاجائے گا۔ کارتک جو پیدائش سے نابینا ہے ، تمام کے لئے تعلیم تک عالمی رسائی کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے استثنائی کام کی توثیق کی گئی ہے ۔ ساو نے کہا کہ مجھے کوئنس ینگ لیڈر س پروگرام کا حصہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، میں تعلیم تک عالم رسائی کے تعلق سے پرجوش ہوں ، 10ویں جماعت کے بعد سائنس کی تعلیم سے نابینا طلبہ کے قاصر رہنے کے تعلق سے دریافت کے بعد میں نے اپیل کی اور ہندوستان کے فرسٹ گریڈ IIبلائنڈ سائنس اسٹوڈنٹ کے طور پر اپنا نام درج کرایا تھا، مجھے بھی ایسے ہی چیلنجس کا سامنا تھا جب میں انجینئرنگ کالج میں داخلہ کی کوشش کررہا تھا ، میں نے پراجکٹ سیما رسائی کے تعلق سے جانکاری حاصل کی جو نابینا افراد کے لئے ہندوستان میں سائنس ورکشاپس کا پیشکش کرتا ہے ۔ علاوہ ازیں اصلی تربیت کے سیشنس میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ نیہاجو ایک نوجوان سہولت فراہم کرنے والی ہندوستانی خاتون ہے اور این جی او روبہ رو کی شریک بانی ہیں جو ان کے سماجی معاشی پس منظر کا لحاظ کئے بغیر نوجوان افراد کے لئے ایک جامع جگہ فراہم کرتی ہے انٹرا ایکٹوور کشاپس کے توسط سے ان کی لیڈر شپ مہارت کو فروغ دیتی ہے ۔ ان کی ٹیم ہندوستان میں اسکولوں کو مفت ورکشاپس فراہم کرتی ہے اور تا حال اس نے شہر حیدرآباد میں تقریبا دو ہزار نوجوان افراد کے ساتھ کام کیا ہے ۔

2 Indians Win Queen's Young Leaders Award in UK

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں