حکومت انتخابی مفاد کے لئے منقسمہ سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے - یوتھ کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-01

حکومت انتخابی مفاد کے لئے منقسمہ سیاست کا کھیل کھیل رہی ہے - یوتھ کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
جہاں لوک سبھا نے آج اپوزیشن کی نوٹس پر عدم رواداری کے مسئلہ پر بحث کا آغاز کیا ہے وہیں اس مسئلہ پر ہزاروں یوتھ کانگریس ورکرس بطور احتجاج جنتر منتر پر جمع ہوگئے ۔ حکومت کو الگ تھلگ رکھنے کی کوشش میں انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے پتھر پھینکے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی زیر قیادت بی جے پی کے خلاف پلے کارڈس بتاتے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے اس احتجاج میں کانگریس کے چند بڑے قائدین بھی شریک ہوگئے ۔ یہ الزام عائد کیا گیا کہ حکومت، انتخابی مفاد کے لئے منقسمہ سیاست کا کھیل، کھیل رہی ہے ۔ حکومت کو الزام دیتے ہوئے کہ اس نے اشتعال انگیز بیانات دینے پر اپنے وزراء اور ارکان اسمبلی کے خلاف سخت ایکشن نہیں لیا، یوتھ کانگریس صدر امریندر سنگھ برار نے الزام عائد کیا کہ بر سر اقتدار سیاسی مفاد کے لئے سماج میں نفرت پھیلا رہی ہے ۔ برار نے کہا کہ کوئی صنعتیں نہیں آئیں، بے روزگاری آسمان چھو رہی ہیں ۔ اور کسان خود کشی کررہے ہیں۔18ماہی مودی حکومت نے عدم رواداری کی حس کے علاوہ اس ملک کو کوئی تحفہ نہیں دیا ، حکومت وقت کی مذمت کرتے ہوئے کہ وہ متنازعہ وزیر کو باہر کا راستہ نہیں دکھلا رہی ہے، پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اس مسئلہ پر مودی حکومت کی عدم کارروائی اور خاموشی واضح طور پر بڑھتی عدم رواداری پر اس کے موقف کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہا گر وہ عوام کو تقسیم نہ کریں تو بھلا وہ انتخابات کیسے جیت سکتے ہیں ۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا یہ تمام تخیل عدم رواداری پر مبنی ہے ۔ کانگریس کسی بھی قسم کی انتہا پسندی چاہے وہ ہندو کی ہو، مسلم کی ہو یا سکھ کی ہو، اس کے خلاف لڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم اب زمینی حقیقت اور بڑی قدیم پارٹی کی طاقت کی پہچان رہے ہیں ۔

Youth Cong hold protests against ' rising intolerance'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں