بالا گرو کو ڈی-آر-ڈی-او کا سائنٹسٹ آف دی ایر 2013ء ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-01

بالا گرو کو ڈی-آر-ڈی-او کا سائنٹسٹ آف دی ایر 2013ء ایوارڈ

چینائی
یو این آئی
وی بالا گروسائنٹسٹ جی کو حال ہی میں ڈی آر ڈی او ہیڈ کوارٹر کی جانب سے باوقار سائنٹسٹ آف دی ایر ایوارڈ2013ء عطا کیا گیا۔ این ایس ٹی ایل وشا کھا پٹنم پر14نومبر کو منعقدہ ایک تقریب میں وزیر دفاع منوہر پاریکر نے یہ ایوارڈ انہیں پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈیفنس سکریٹری آر اینڈ ڈی اینڈ ڈی آر ڈی او چیف آف نیو اسٹاف اڈمیرل آر کے دھون موجود تھے آج یہاں پی آئی بی کے ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ بالا گرو جو سائنٹسٹ جی کمباٹ وھیکل ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹابلشمنٹ(سی وی آر ڈی ای) ہیں، انہوں نے ریکارڈ ٹائم میں ارجن ایم بی ٹی ایم کے۔11پروٹوٹائپ کا کامیابی سے ڈیزائن اور انٹیگریٹیڈ امپرووڈ چپس اور ٹریٹ میکانیکل سسٹم وضع کیا۔

CVRDE scientist V Balaguru bags DRDO's top award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں